Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور دیا مرزا کے درمیان ہمیشہ ایک خوشگوار تعلق رہا ہے اور اداکارہ اکثر ان کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتی رہی ہیں تاہم دیا مرزا نے سلمان خان سے متعلق ایک ایسا واقعہ بتایا ہے جس کو جان کر مداح بھی حیران ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دیا مرزا نے 2002 کی فلم ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ کے سیٹ پر پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اسے شیئر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں دیا مرزا نے بتایا کہ…
غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوج کے حملوں سے مزید 42 فلسطینی شہید اور 133 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں شہید ہونے والے 19 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شمالی غزہ میں بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ دیگر غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں شہید کیے گئے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق…
دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا اور بھارتی بورڈ نے اپنا مؤقف پیش کردیا، ہماری کوشش ہے کہ کرکٹ کی جیت ہو اور سب کچھ عزت کے ساتھ ہو۔ دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے کوششیں کررہے ہیں، اگر کوئی نیا فارمولا بنا تو برابری اُس کی بنیاد ہوگی، بہت ساری چیزیں ہوسکتی ہیں مگر ہماری ترجیح کرکٹ کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ضروری پاکستان کی عزت جسے ہم برقرار رکھوائیں…
راچی: کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر بلندی پر رہی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 100انڈیکس بڑھ کر 101357پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی اور مارکیٹ 813 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 082 پوائنٹس پر پر بند ہوئی۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی ابتدا ہی سے بازار حصص میں تیزی کا رجحان رہا جب 445 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے…
میلیسا بریرا ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ‘اسکریم’ میں سیم کارپینٹر کا کردار ادا کر چکی ہیں اور انہوں نے فلسطین پر اپنی رائے دینے کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، 34 سالہ میکسیکن اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔ انہوں نے بتایا، "یہ میری زندگی کا سب سے تاریک اور مشکل سال تھا۔ کئی بار ایسا لگا جیسے میرا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔” بریرا نے اکتوبر 2023 میں سوشل میڈیا پر غزہ میں جاری صورتحال پر…
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق فیصلے کے لیے اہم اجلاس کل تک کے لیے ملتوی ہوگیا۔ آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے لیے آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی ہوگیا۔ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں، اس سلسلے میں بورڈ ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مختصر وقت کے لیے ہونے والے آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹرز میٹنگ میں فریقین کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں، جن پر کل…
BEIRUT/ GAZA: غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے حملے کرکے مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 44330 ہوگئی ہے۔ اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود لبنان پر بمباری کردی۔ اسرائیلی فوج نے کہا اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے اسٹور پر فضائی حملہ کیا ہے۔ سیز فائر معاہدہ بدھ 27 نومبر کو نافذ ہوا۔ لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل نے ایک سرحدی گاؤں ’’الخیام‘‘ میں دو افراد کو فائرنگ…
کراچی: یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر عائد پابندی ختم کردی۔ ترجمان پی ائی اے نے بیان میں کہا کہ یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنزسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا اور یہ پاکستان کی ہوابازی کی صنعت کے لیے اہم ترین خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزرات ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے، ان کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد دی ہے۔ ترجمان کا…
کراچی: مرحوم نعت خواں اور گلوکار جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں پر کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران، بابر نے اپنے والد کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ بابر جنید جمشید نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے زندگی میں تین شادیاں کیں۔ انہوں نے بتایا: "میری والدہ کے علاوہ والد کی دو مزید بیویاں تھیں۔ ان میں سے ایک بیوی والد کے ساتھ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔ دیگر دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف…
بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سے ایونٹ کے انعقاد کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے حل کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ کا اجلاس جمعے کے دن ہوگا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اجلاس میں تین نکات پر غور کیا جائے گا۔ ان نکات میں پہلا ہائبرڈ آپشن ہے جس کے مطابق ایونٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے لیکن بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں کرائے جائیں گے۔ دوسرے آپشن کے…