Author: پاکستان ایکسپریس

پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کی منظوری کے بعد آج آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرکی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی جو جمعرات 03 اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے…

Read More

اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں پھر سے معمولی اضافہ ہوگیا، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.80 فیصد رہی، 22 ہزار تا 29 ہزار ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں5.78 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5.49…

Read More

جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جانے والی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر کے ہدایتکار عثمان ریاض کا فلم کا آسکرز کے لیے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم دنیا کی بہترین فلموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنائی گئی اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو 2025 کے آسکرز کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی آفیشل انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ‎جنگ مخالف کہانی پر مبنی اس فلم کو ہدایتکار عثمان ریاض نے 10سال…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی چکاچوند کو خیرباد کہہ کر اسلام کی راہ اپنانے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ثنا خان نے روبینہ دلیک کے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر مفتی انس کا رشتہ انہیں مولانا طارق جمیل کے ایک وائس نوٹ کے ذریعے پہنچا تھا۔ ثنا خان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے وائس نوٹ میں کہا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچیں اور مفتی انس کے رشتے پر غور کریں۔ پہلے تو وہ حیران رہ گئیں لیکن بعد میں انہوں نے مفتی انس سے…

Read More

علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ علیم ڈار جنہیں دنیا کے سب سے زیادہ قابل احترام اور قابل تعریف کرکٹ امپائرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2024-25 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کیریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے، میدان میں اور میدان کے باہر ایک حقیقی جنٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کے لیے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے تین بار فاتح بھی ہیں۔ علیم ڈار کے کیرئیر…

Read More

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ بابراعظم چیمپئینز ٹرافی 2025 تک کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے انکشاف کیا کہ بابراعظم نے خود کپتانی نہ چھوڑی تو بورڈ برطرف کردے گا، چیمپئینز ٹرافی تک وہ کپتان برقرار نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن چیمپئینز ٹرافی سے قبل بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرچکے اور مجھے بھی سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کا یہی راستہ ہے۔ مزید پڑھیں: کنیکشن کیمپ؛ کھلاڑیوں نے لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر لب کشائی…

Read More

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے وفد نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کیلئے آنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی پر مبنی جنگ اور یوکرین میں خطرناک لڑائی جاری ہے، ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے، صرف مذمت کرنا کافی نہیں، ہمیں اس خونریزی کو…

Read More

نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور اس پر عمل درامد کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد بنا رہے ہیں جس کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا۔ اس بات کا اعلان سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے نیویارک میں متعدد ممالک کے وزرائے کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج عرب اسلامی اقوام اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا…

Read More

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سیشن سے خطاب کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کے المناک سانحے نے انسانیت…

Read More

پاکستان اور ایران نے اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کر لیا۔ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے نیویارک میں ملاقات کی ہے جس میں مسعود پزشکیان نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان میں کیے گئے سمجھوتوں کو آخری شکل دینے اور ان پر عمل درآمد کے لیے تہران کے عزم کا اعلان کیا۔ ایرانی خبرایجنسی نے بتایا کہ صدر مسعود پزشکیان نے تجارتی لین دین میں سہولت کے لیے…

Read More