Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ تاہم، ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے لیکن حکومت 16اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔
کراچی: حکومت نے گیس کی فراہمی کے لیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو پہلی جب کہ صنعتوں کو آخری ترجیح میں شامل کردیا ہے۔ وفاقی وزارت توانائی و پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی فراہمی کے لیے ترجیحی آرڈر لسٹ میں ترمیم کرتے ہوئے کیپٹیو پاور یونٹس کو گیس کی فراہمی آخری ترجیح میں شامل کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو سی این جی اور سیمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تیسری اور آخری ترجیح میں شامل کردیا گیا ہے۔ اس طرح گیس کی قلت بالخصوص موسم سرما کے دوران گھریلو اور کمرشل صارفین، اسپیشل کمرشل اور پراسیس انڈسٹری…
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال سے زائد عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ رواں برس جون میں سوناکشی اور ظہیر نے ممبئی میں گھر پر منعقدہ تقریب میں رجسٹرڈ میرج کی، شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا جس میں سلمان خان، ہما قریشی، ریکھا اور کاجول سمیت نامور بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔ اس حوالے سے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا نے کھل کر بات کی اور ظہیر اقبال سے…
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں اداکار رنبیرکپور اہم کردار ادا کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں رنبیرکپور منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ رنبیرکپور دھوم 4 کی شوٹنگ اپنی سالگرہ کے روز 28 ستمبر سے شروع کریں گے۔ دھوم سیریز کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ دھوم سیریز کی پچھلی تینوں فلموں کے دو مقبول کردار ابھیشیک بچن اور اودے چوپڑہ اس مرتبہ ‘ دھوم 4′ کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔ اس سے قبل ابھیشیک بچن فلم…
چیمپئنز ون ڈے کپ میں مارخورز اور لائنز کے درمیان دوسرا ایلیمنیٹر بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں جمعہ کو ٹورنامنٹ کے ایلیمنیٹر 2 میں مارخورز اور لائنزکے درمیان میچ شیڈول تھا۔ تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تک نہ ہوا اور میچ منسوخ کردیا گیا۔ میچ منسوخی کے بعد لیگ میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوزیشن کے سبب مارخورز کی ٹیم چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ اس سے قبل پینتھرز کی ٹیم بھی چیمپئنز کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔ پینتھرز اور مارخورز…
ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کانپور ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی مداح کیساتھ پیش آئے ناروا سلوک پر بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔ گزشتہ روز چاچا پاکستان کی طرح بنگلادیش کے ہر میچ میں انہیں سپورٹ کرنے والے بنگلادیشی فین ٹائیگر روبی کو کانپور ٹیسٹ میچ کے دوران ہندو انتہا پسندو کے ایک جتھے نے تشدد نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انکی حالت غیر ہوگئی تھی اور اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا من گھڑت خبریں پھیلا کر بنگلادیشی مداح کو ہی قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب بنگلادیشی مداح نے اسپتال…
بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔ حزب اللہ نے ان کی شہادت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ سربراہ سے رابطہ ممکن نہیں ہورہا تاہم اب کچھ دیر قبل حزب اللہ نے اپنے لیڈر کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر…
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں احتجاج سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس کی چھٹیاں اچانک منسوخ کرکے چھٹیوں پر گئے ہوئے افسران و جوانوں کو ہنگامی حالت میں ڈیوٹیوں پر واپس طلب کرلیا گیا۔ تحریک انصاف نے 28 ستمبر بروز ہفتہ راولپنڈی کے لیاقت باغ سمیت مختلف مقامات پر احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گزشتہ شب سے تحریک انصاف کے سرکردہ رہنماؤں و متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں یا انھیں احتجاج سے دور رکھنے کے لیے ان کے گھروں اور ڈیروں…
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی غیراعلانیہ نہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے، آزادی اظہار رائے روکنے کی کوشش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ پرپابندی عبوری حکومت کے دور میں عائد کی گئی، علیحدگی پسند اوردہشتگرد گروپ سوشل ایپ کو ملک کے خلاف استعمال کررہے ہیں، دہشتگرد سوشل میڈیا پردہشتگردی کی سرگرمیوں کی لائیو کوریج چلاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سوشل ایپ پر پابندی کا معاملہ عدالت میں ہے اور وزارت…
پیرس: سائنس دانوں نے اب تک کے بنائے گئے تفصیلی انفرا ریڈ نقشے کے حصے کے طور پر لی گئی ملکی وے کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔ یہ نقشہ تقریباً دو لاکھ تصاویر سے بنایا گیا ہے جن کو گزشتہ 13 برسوں کے دوران عکس بند کیا گیا اور پرت در پرت تصاویر کو رکھ نقشہ تشکیل دیا گیا۔ یورپین سدرن آبزرویٹری (ای ایس او) کی VISTA ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں ان تصاویر نے سائنس دانوں کو ملکی وے کے اندرونی علاقوں کا مزید درست تھری ڈی منظر پیش کیا ہے۔ (تصویر: ای ایس او) یہ خطے پہلے بھاری…