Author: پاکستان ایکسپریس

تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکا اور یورپی ممالک کے وعدوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کابینہ کے اجلاس میں شکوہ کیا کہ امریکا اور یورپی ممالک نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر راضی ہے اس لیے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کے تمام وعدے جھوٹے اور کھوکھلے نکلے۔ جس کے بعد ان پر اعتماد…

Read More

گزشتہ جمعے لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے بیان دیا کہ یہ آنے والے برسوں میں خطے میں طاقت کا تواز تبدیل کرنے کی جانب ایک قدم تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو اس وقت خطے میں طاقت کا تواز ن تبدیل کرنے کا ایک موقع نظر آرہا ہے اور ممکن ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں لیکن خواہشات کی تکمیل کے بعد بعض اوقات پچھتانا بھی پڑسکتا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی فضائی حملوں، پیچر اور اس کے بعد واکی ٹاکی دھماکے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں واقع علاقے سنجگانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا…

Read More

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شیلنگ پر کے پی حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ…

Read More

کھٹمنڈو: نیپال میں دو دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 125سے تجاوز کرگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق بارش،سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 129 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 62 افراد لاپتہ ہیں۔ نیپالی حکام کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ حکام نے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں اسکول 3…

Read More

صحت مند جسم اور دماغ کے لیے کم از کم کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟ اس کا جواب سائنسدانوں نے بتا دیا ہے۔ درحقیقت اگر آپ دائمی امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں اور صحت اچھی بنانا چاہتے ہیں تو پورے ہفتے بہت زیادہ وقت ورزش کرنے کی ضرورت نہیں۔ درحقیقت ہفتے میں صرف ایک دن ورزش کرنے سے بھی آپ کی صحت کو اتنا ہی فائدہ ہوسکتا ہے جتنا پورے ہفتے کرنے سے ہوتا ہے، مگر جسمانی سرگرمیوں کا مجموعی دورانیہ 150 منٹ یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق…

Read More

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کا تیسرا روز میگا میوزیکل کانسرٹ کے نام رہا۔کانسرٹ کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا۔ میوزیکل کانسرٹ میں بین الاقوامی گلوکار پیس جولس(روانڈا)، لی ڈیا (روانڈا) ، مدن گوپال( نیپال ) ، صاحب پشازادے( آذربائیجان) ، کامران کریمو(آذربائیجان)، جبکہ پاکستانی گلوکار فراز انور ، ایکما دی بینڈ، خماریاں بینڈ، اختر چنال ، عمران مومنہ ،نفیس احمد خان ، بشیر خان کی پرفارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سُر سنگیت کی یہ محفل رات گئے تک جاری رہی جہاں موسیقی کے دلدادہ افرادکی…

Read More

ڈبلن: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے 9 کروڑ 10 لاکھ یورو (10 کروڑ 16 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی پر یہ جرمانہ صارفین کے پاسورڈ اندرونی سسٹم میں انکرپشن کے ساتھ محفوظ رکھنے کے بجائے لاپرواہی سے سادہ سے ٹیکسٹ پر رکھنے کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے۔ میٹا آئرلینڈ نے مارچ 2019 میں ہونے والی اس خلاف ورزی کے متعلق ڈی پی سی کو بتایا کہ صارفین کے پاسورڈ بیرونی پارٹیوں کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ تحقیقات میں ڈی پی…

Read More

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت نے 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا، یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ہوا ہے، اس میں سابق نگران حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، اب معاشی استحکام آئے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، اس پروگرام کے آنے کے بعد…

Read More