Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
پشاور: خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس میں متعدد بار لوڈ شیڈنگ ہوئی جس پر ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت شروع ہوا، ایک گھنٹے کے بعد اجلاس میں بجلی بند ہوئی۔ بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کو متعدد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور آنکھ مچولی جاری رہی۔ جس پر اسپیکر نے رکن کو اندھیرے میں بات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ اُدھر اسمبلی سے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاویز کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی قرارداد متفقہ طور پر…
چائے ایک ایسا مشروب ہے جسے پاکستان میں بہت زیادہ پیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسے پینے سے دماغی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے؟ جی ہاں واقعی چائے یا کافی کی مخصوص مقدار پینے سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ جرنل Scientific Reports میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے یا کافی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے مخصوص مقدار میں چائے یا کافی کا استعمال ضروری ہے۔…
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن عملے نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کیا جس کی شناخت عرفان کے نام سےہوئی۔ امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا مسافر نے اگست 2023 میں ملائشیا کا سفر کیا اور تب سے پاکستان واپسی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ پاسپورٹ پر ایف آئی اے کی مشکوک ایگزٹ اسٹیمپ بتاریخ 14 جون 2014 پائی گئی علاوہ ازیں…
ساہیوال: پنجاب کے علاقے سرگودھا میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار اور ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں پولیس اہلکار اور ساتھی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ اندراج کے بعد ضلعی پولیس آفیسر نے واقعے کی تفتیش کی اور رپورٹ ایس پی انویسٹی گیشن کو ارسال کی جس پر انہوں نے نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مخبروں کی مدد سے پولیس…
کراچی: پاکستان کسٹمز نے مویشیوں کی خوراک کی آڑ میں سویابین آئل اور سویابین آٹا درآمد کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ درآمدکنندہ کمپنی سویابین مصنوعات کی مس ڈیکلریشن کرکے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں تین کروڑ 50 لاکھ روپے کی چوری کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اپریزمنٹ ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ نے ایک ہی کمپنی کے مالک کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیئے ہیں۔ درج شدہ مقدمات میں کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے موزمبیق سے سویا بین کا کھانا اور…
سال 2024 کے اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے۔ ذرائع کے مطابق سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنزنے ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاہم وزیراعظم کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے آئرس پورٹل پرغیرمعمولی رش ہے اور آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایاکہ صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرنزباآسانی…
ممبئی: فواد خان اور ماہرہ خان کی عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ یہ بھارت کے چند علاقوں میں ریلیز ہوگی تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق کچھ گروپس کے احتجاج کے باعث فلم کی ریلیز ممکن نہیں لگتی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم کی بھارت میں ریلیز پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس ایکشن فلم کی ریلیز پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مراٹھا نونرمن سینا (MNS) ونگ کے صدر امے کھوپکر نے کہا، “ہم بھارت میں کسی پاکستانی فلم…
بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کو ان کے فلمی کیرئیر کے 48 سال گزارنے کے بعد بھارتی سنیما کے سب سے بڑے’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ‘ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس ( ٹوئٹر) پر متھن چکرورتی کو ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ سے نوازے جانے کی خبر شیئر کی۔ ایشونی ویشنو نے ٹوئٹ کی ’مجھے اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے فیصلہ کیا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دادا صاحب…
کانپور: بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا۔ پیر کو کانپور میں بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے صرف 594 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 623 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔ ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے والے واحد…
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن ٹیم کو آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہو گا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان ٹیم سے کھیلنا جہاں اعزاز ہے وہیں بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم دونوں باتیں سامنے رکھنی ہوتی ہیں، ذمہ داری بہت ہوتی ہے اور ذمہ داری کی قدر بھی ہے، پریشر کی وجہ سے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کھیل خراب کر رہا ہوں۔ ان کا…