Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی جارحیت پر مسلم دنیا اور اقوام متحدہ سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردون نے کہا کہ اگر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کو نہ روک سکے تو جنرل اسمبلی 1950 کی قرارداد کے تحت طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ مذکورہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اگر سلامتی کونسل کے ویٹو ممالک برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کے درمیان اختلاف رائے ہو تو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنا کردار…
اسلام آباد: ملک میں گذشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران معاشی شرح نمو 2.52 فیصد رہی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار کی منظوری دے دی۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعدوفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 24-2023 کی معاشی شرح نمو کے نظر ثانی شدہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔ اعدادوشمارکے اعلامیے کے مطابق چوتھی سہ ماہی کے حتمی اعداد و شمار آنے کے بعد زراعت اور خدمات کے شعبوں کی گروتھ مزید بڑھ گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق نیشنل اکاؤٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ معاشی…
کراچی: گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر اپنے ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری کرسکیں گے۔ ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ کے رکن این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے افتتاح کیا اور کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی پہلی سہولت ہے۔ افتتاح کے موقع پر بورڈ کے رکن حشمت لودھی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے…
ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے ‘دی کپل شرما شو’ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ارچنا اس شو کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں اور اب وہ اس کے دوسرے سیزن کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں ارچنا نے شو کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی افسوسناک واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا، ’شو کی شوٹنگ کے دوران مجھے ساس کے انتقال کی خبر ملی، اور میں یہ سوچتے ہوئے ہنس رہی تھی…
کراچی: مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے تک کالے جادو کے اثر میں مبتلا رہے۔ انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز کے ذریعے اپنے تجربات شیئر کیے۔ فیروز خان نے بتایا کہ وہ اللہ کے کرم اور رسول اللہ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے صرف دوسروں سے اس بارے میں سنا تھا مگر حال ہی میں خود ان علامات کا سامنا کیا جن کا کالے جادو کے شکار…
اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے زخمی ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار و سیاسی رہنما گووندا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے آڈیو پیغام جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا نے پیغام میں اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا۔ 60 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے پرستاروں، والدین اور ان کے گورو کی دعاؤں نے انہیں بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگی تھی لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے، میں ڈاکٹروں اور آپ کی دعاؤں کا شکریہ ادا…
کانپور: بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کو جیت کیلئے 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 17.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت…
قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی کے بعد بابراعظم کو ان کے مداحوں اور سابق کرکٹر کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو کی 100 ویں قسط کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے بابراعظم کی کارکردگی پربات کی اور کہا ’بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے‘ ۔ ایشین بریڈمین کہلائے جانے والے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ ’اگر بابر رنز نہیں بناپارہے کیوں کہ …
بیروت: حزب اللہ نے اپنے میزائل حملوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد آج پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے اپنے حملے میں فادی 4 میزائلوں کا استعمال کیا جو اس سے قبل استعمال نہیں کیے گئے البتہ حزب اللہ فادی میزائل سے دوسرے ورژنز پہلے ضرور استعمال کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو گزشتہ چند برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر کیا اور ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی…