Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کراچی: ستارہ امتیاز اور لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے مداح اُن کا 86واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ وحید مراد نے کامیاب فلموں کے ریکارڈ قائم کئے۔ وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم میری کلاسواسکول سے حاصل کی بعد ازاں انہوں نےانگلش ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1959 میں فلم’’ساتھی‘‘سے کیا۔ 1962 میں انھیں ایس ایم یوسف کی فلم ’’اولاد‘‘ میں ایک اہم رول کے لیے کاسٹ کیا گیا اس فلم نے گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔ وحید مراد کی…
اسلام آباد: پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کے لیے پائیدار بندرگاہوں اور انفراسٹرکچر میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا اور بین الاقوامی تجارت کے لیے بندرگاہوں کو جدید بنانا ہے۔ اس معاہدے کی تکمیل میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کی معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ معاہدے پر ڈنمارک کے وزیر برائے صنعت، کاروبار اور مالیاتی امور ”مسٹر مورٹن بوڈسکوف“ اور پاکستان کے وزیر برائے…
اسلام آباد: ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر میں مختلف بورڈ ممبران کے عہدے ختم اور ضم کردیئے گئے۔ پاکستان ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو ضم کرکے ان کی جگہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے گا جو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے ماتحت ہوگا۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اورممبرڈیجیٹل انیشیٹیو کے عہدوں کو ختم کر دیا گیا، آئی ٹی اور ڈیجیٹل انیشیٹیو کی جگہ ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن بنا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ…
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آگئے جبکہ محمد رضوان ایک درجے ترقی کے ساتھ ٹیسٹ بلے بازوں میں 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ بھارت کے جسپریت بمراہ نے ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی جبکہ انکے ہم وطن روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ بنگلا دیش کے مہدی حسن چار درجے چھلانگ لگاکر 18 ویں اور شکیب پانچ درجے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ بابراعظم نے منگل کی شام پاکستان مینز وائٹ بال کی کپتانی سے استعفیٰ دیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابراعظم کا یہ فیصلہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جس کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی مستقبل میں وائٹ بال کرکٹ کی حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی…
تہران: ایران کے200 سے زائد بیلسٹک میزائل سے حملوں کا جواب دینے کی اسرائیل کی دھمکی سے ایٹمی جنگ چھیڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے لیکن انھوں نے جوابی حملے کے وقت اور نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ تاہم صیہونی ریاست کے کچھ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران پر جوابی حملے میں اس کی جوہری تنصیبات یا تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ…
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اسرائیلی فضائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل حملے میں فضائیہ کے کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل پر 190 بیسلٹک میزائل فائر کیے تھے اور…
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے گلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالنے کا کہنے والا آج خود جیل میں ہے، عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو جیسا کرو گے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔ لاہور میں قرضہ اسکیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ کتنی عمدہ بات ہے کہ قرض بھی دیا جا رہا ہے اور ایک پیسہ بھی سود نہیں لیا جا رہا اگر عوام کے نمائندوں کو اس ملک میں کام کرنے دیا جاتا تو آج ملک میں کوئی شخص بھی بے گھر…
اسلام آباد: احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے بری کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو ریفرنس میں بری کردیا۔ احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں نامزد دیگر تمام ملزمان کو بھی بری کردیا۔
کراچی: ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف مہم کے دوران 172 دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔ کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ116 کو وارننگ دی گئی۔ ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ…