Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کو سیکٹر ایف سیون فور سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مصطفین کاظمی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سابق ملازم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصطفین کاظمی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل آرٹیکل 63 اے نظر ثانی…
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023-24 کیلئے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی شرح میں 0.25 فیصد کی کمی کردی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے 19 جولائی2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مالی سال 2022-23 کیلئے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری فنڈ کیلئے منافع کی شرح 14.22 فیصد سالانہ مقرر کی تھی۔ اب یکم جولائی 2023 سے شروع ہونیوالے مالی سال 2023-24 کیلئے جی پی فنڈ اور کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی…
پاکستانی شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی زندگی میں تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔ اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ زندگی نے مجھے اپنی مرضی کے مطابق بہت سکون سے تبدیل کردیا ہے، جو زندگی چاہتی تھی میں وہ بن گئی ہوں، زندگی تحمل مزاجی چاہتی تھی، دوسروں کو سننا، انہیں سمجھنا، اپنے بارے میں کم سوچنا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی آپ کو سب کچھ سکھا دیتی ہے، زندگی سب سے بڑی ٹیچر ہے…
شارجہ: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی۔ اسکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جبکہ کپتان کیتھرین بریس اور ایلسا لسٹر 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ مذکورہ تین بلے بازوں کے علاوہ اسکاٹ…
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم یہاں موجود ہیں پی ٹی آئی اپنا احتجاج ملتوی کرے، کسی ملک کا وزیراعظم آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملائشیا کے وزیراعظم پاکستان میں ہیں ایس سی او بھی پاکستان میں ہورہی ہے، پی ٹی آئی کو کہوں گا کسی ملک کا صدر آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ ملائشین وزیراعظم آپ کے…
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم وزرا، نائب وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آئے ہیں، وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنما پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تجارت، روابط، توانائی، زراعت صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں پر گفتگو کریں گے اور علاقائی اور…
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام بنیادی اصلاحات کرنے سے ہوگا۔ اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ مہنگائی میں…
جس طرح ہمارا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے، اسی طرح دماغ کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کوئی مشکل ذہنی کام کر رہے ہوتے ہیں تو اس سے بھی دماغ تھکاوٹ کا شکار وہ جاتا ہے۔ ملازمت، بچوں کی نگہداشت اور متعدد چیزیں دماغی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ مگر آپ کا دماغ تھکاوٹ کا شکار ہے، اس کا علم کیسے ہوتا ہے؟ اس کی چند علامات کے بارے میں آپ درج ذیل میں جان سکتے ہیں۔ غصہ یا بے صبری دماغی تھکاوٹ کے باعث آپ کے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ آپ کو…
لاہور: پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان مہر شاہد زمان کو تبدیل کر کےچیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تعینات قرۃالعین میمن کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ لگا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمرانہ توقیرکو تبدیل کر کےڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق کو…
کراچی: کامیڈی کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔ بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے محمد عمر (عمر شریف) نے 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جنم لیا تھا۔ اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ نے 1980ء میں پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ عمر شریف کے مقبول ڈراموں میں 1989 میں ریلیز ہونے والا مشہور مزاحیہ ڈرامہ ’بکرا قسطوں پر 1، 2، 3، 4،…