Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد: ملکی سیاسی حالات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اطلاعات ہیں کہ کانفرنس میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے شہر کے 3 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آئی ٹی کال سینٹرز کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان اور خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے گلستان جوہر، اسکیم 33 اور جوہر چورنگی کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آئی ٹی کال سینٹرز پر چھاپہ مار کارروائیوں میں 6 ملزمان حارث احمد، سنی کھوکھر، دانیال، حسن، مصطفیٰ ریاض اور ارتضیٰ کو گرفتار کیا۔ ملزمان پاکستان میں آمدنی کو…
اسلام آباد: نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے تو ملک میں انارکی ہوگی اور کے الیکٹرک کو ہٹا دیا جائے تو معاملات کون سنبھالے گا۔ کے الیکٹرک کی فی یونٹ 51 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے اتھارٹی میں سماعت کی۔ حکام نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کے لیے 853 ملین فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے، جس پر کے الیکٹرک نے کہا کہ مارچ کی نسبت اگست میں 14 فیصد بجلی کھپت میں اضافہ ہوا۔ ممبر نیپرا نے سوال…
کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے اجلاس میں انٹرمیڈیٹ اور میٹرک بورڈ حکام کی جانب سے آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں بورڈز کے آڈٹ آفیسرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا جہاں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سمیت بورڈز کے افسران نے شرکت کی اور انٹر اور میٹرک بورڈ کے 2012 سے 2021 تک 10 سالہ آڈٹ پیرا کے جائزہ لینے کے لیے اجلاس…
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک فضائی حملے میں غزہ کے عملاً وزیراعظم راحی مشتاحہ اپنے دو وزرا سمیت مارے گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں غزہ میں ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس میں یہ چھپے ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے بقول درست ترین انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک مضبوط اور اسلحہ سے لیس زیر زمین کمپاؤنڈ میں قائم کمانڈ اور کنٹرول سینٹر میں یہ تینوں موجود ہیں۔ اسرائیلی حملے…
ایران نے اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پروازوں پر پابندی اچانک رات ایک بجے بغیر کوئی وجہ بتائے بغیرعائد کی تھی جسے دن میں بحال کردیا گیا۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان جعفر یزارلو نے بتایا کہ بحالی کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کیا کہ پروازوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی تھی لیکن مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پابندی اسرائیلی دھمکیوں کے پیش…
ویتنام کے چڑیا گھروں میں برڈ فلو وائرس کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ چند ماہ میں درجنوں شیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام میں برڈ فلو (H5N1) وائرس کے نتیجے میں اگست سے لےکر اب تک 47 شیر ہلاک ہوچکے ہیں۔ خبر کے مطابق چڑیا گھروں میں وائرس پھیلنے کے باعث 3 ببر شیر اور ایک تیندے کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جانوروں کی طبیعت ممکنہ طور پر برڈ فلو کا شکار چکن (مرغی کا گوشت) کھلانے کے بعد خراب ہوئی۔ ویتنامی حکام کے مطابق دو…
اگر آپ کمردرد کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہورہا، ہر 5 میں سے 4 افراد کو زندگی میں اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔ کمر درد متعدد افراد کے لیے روزمرہ کے کاموں کو مشکل بنا دیتا ہے۔ بیشتر افراد کی ایک عام عادت انہیں کمر درد کا شکار بناتی ہے۔ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے اس کا خطرہ بڑھتا ہے۔ یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔ Turku یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے اس عام مسئلے…
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار روہت شیٹی کی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ دیوالی پر باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہے۔ روہت شیٹی نے اس فلم کو کاپ یونیورس کا سب سے بڑا ایڈونچر قرار دیا ہے اور یکم نومبر کو ریلیز سے پہلے بھرپور پروموشن شروع کر دی ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، ’سنگھم اگین‘ کو ایمیزون پرائم سے 130 کروڑ روپے کی تاریخی ڈیل ملی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شیٹی اور ایمیزون پرائم کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی کامیابی کے بعد اس نئی فلم کو مزید کامیابی…
کراچی: اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے اور مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 98 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی اور اس کے بعد سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب۔ 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب…