Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ ایک بار پھر اپنی نئی فلم ’جِگرا‘ کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار ہیں، جو کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور وسن بالا نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، ’جِگرا‘ کا بجٹ 80 کروڑ روپے ہے اور مزید 10 کروڑ روپے پرنٹ اور تشہیر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ تاہم فلم کے ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ حقوق کی فروخت سے 90 کروڑ روپے پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں، جس سے دھرم پروڈکشنز کو زبردست فائدہ پہنچا ہے۔ نیٹ…
اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔ واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اب آپ دوستوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس کو لائیک کرسکیں گے جبکہ اپنے اسٹیٹس پر کانٹیکٹس کو ٹیگ بھی کرسکیں گے۔ اسٹیٹس مینشن…
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 13.80 فیصد پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ او10ضروری اشیاء کی قیمتوں…
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈرنگ اور اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیز کو تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، پہلے فیز میں شہر کی 33 سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ شہر کی مختلف سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی نے کہا کہ تمام کمپنیز کو واضح ہدایت کردی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غیر…
ششاپنگما: پاکستانی کوہ پیما سرباز نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرکے منفرد کارنامہ انجام دیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ سرباز خان نے پاکستان کی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا ہے اور وہ تبت میں واقع 8 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی ششاپنگما سر کرکے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ دنیا کی 14 ویں بلند ترین چوٹی سرکرنے کے بعد وہ ان کوہ پیماؤں کی فہرست میں شامل ہوگئے…
نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ہونے واکے ایک ٹریفک حادثے میں 10 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں 13 مزدور سوار تھے جو محنت مزدوری کے بعد اپنے گھر وارانسی جا رہے تھے کہ رات ایک بجے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں ٹرک اور ٹریکٹر دونوں ہی الٹ گئے۔ حادثی اتنا خوفناک تھا کہ 10 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 3 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تینوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی…
کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سیبل سہیل نے کلاسک بینچ پریس کے 47 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اور ویرونیکا سہیل نے 52 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل جیتا۔ 52 کلوگرا م کیٹیگری میں انگلینڈکی پاور لفٹر نے گولڈ اور بھارت کی پاور لفٹر نے سلور میڈل جیتا۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ جنوبی افریقا کے شہر سن سٹی میں جاری ہے جس میں پاکستان کی تینوں سہیل سسٹرز شریک ہیں۔
بابراعظم کے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کے فرائض سے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کپتانی کیلئے مزید تین نام منظر عام پر آگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بطور سینئیرز کپتانی کیلئے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے تاہم اب اوپنر فخر زمان، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا نام گردش کررہا ہے۔ حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی سیریز کے دوران رضوان کی جگہ ٹیسٹ نائب کپتان بننے والے سعود شکیل کو ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا…
کراچی: پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ’من جوگی‘ پر بات کرتے ہوئے حلالہ کے موضوع پر ڈرامے کے پیغام کو سراہا ہے۔ نادیہ خان نے کہا کہ ’من جوگی‘ کا پیغام اس وقت بہت اہم ہے کیونکہ اب لوگ حلالہ کو ایک کاروبار بنا چکے ہیں۔ حلالہ سینٹرز جان بوجھ کر طلاق کو ٹھیک کرنے کے لیے حلالہ کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جو اسلام میں منع ہے اور اب یہ ایک مذاق بن چکا ہے۔ انہوں…
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج تہران میں رائفل تھامے جمعے کا خطبہ دیا۔ گزشتہ دنوں بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے تقریباً 5 سال بعد جمعے کا خطبہ دیا اور اپنے خطبے کے دوران انہوں نے بارہا اپنے پہلو میں رکھی رائفل کی بیرل کو تھاما۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای بعض اوقات پہلو میں…