Author: پاکستان ایکسپریس

انٹرنیٹ کی سنسیشن اور اداکارہ عرفی جاوید نے ایک بار پھر سرخیوں میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنا مشہور تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے کی حیرت انگیز قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ یہ منفرد آف شولڈر لباس میٹل بینڈر اسٹوڈیو اور شویتا گرمیت کور کے ساتھ عرفی کی شراکت میں ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا۔ ڈریس کی سب سے نمایاں خصوصیت وہ مصنوعی تتلیاں ہیں جو عرفی کے ہاتھ کے تالیاں بجانے پر پھولوں سے باہر نکلتی دکھائی دیتی…

Read More

غزہ میں اسرائیل نے ظلم اور جبر کی نئی تاریخ رقم کردی اور ایسے ممنوع ہتھیار استعمال کر رہا ہے جس کی ہولناکی سن کر انسانیت دنگ رہ جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے محکمۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر منیر البرش نے کمزور اور لاچار فلسطینیوں پر استعمال ہونے والے اسرائیلی اسلحے سے متعلق ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج ایسے ہتھیار استعمال کر رہی ہے جن سے مرنے والوں کی لاشیں بخارات بن جاتی ہیں۔ غزہ کے ڈائریکٹر ہیلتھ نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فسطینی پناہ گزینوں پر خطرناک کیمیکل اور مواد والے…

Read More

راول پنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بڑا یوٹرن لے لیا۔ پی ٹی آئی 26 نومبر کی رات ڈی چوک میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اپنے سیکڑوں کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے دعوے سے دستبردار ہوگئی اور صرف 12 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ اڈیالہ جیل راول پنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں اسلام آباد احتجاج واقعے پر بات…

Read More

اسلام آباد: پاکستان روس کیساتھ معاشی روابط میں توسیع کے لیے آئندہ ہفتے روسی حکام سے مذاکرات کرے گا، ان میں انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے روسی فنڈنگ کا حصول شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں تین ایسی اسکیمیں شامل ہیں جوکہ قبل ازیں چینی فنڈنگ سے مکمل ہونا تھیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پاک روس حکام کے مابین3 روزہ مذاکرات پاک چائنا انٹرگورنمینٹل کمیشن کے پلیٹ فارم سے ہوں گے،تجارتی روابط میں روس پر عائد عالمی پابندیوں سے بچنے کی قانونی راہ نکالنا ایک چیلنج رہے گا۔ تین روزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر توانائی اویس لغاری…

Read More

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو شوہر کے ذریعے کینسر سے صحتیابی کے لیے خوراک پر مبنی دعووں پر 850 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چتھیس گڑھ سول سوسائٹی (CCS) نے نوجوت کور کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان سے سدھو کے دعوؤں کا ثبوت پیش کرنے یا وضاحت دینے کو کہا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق، اگر نوجوت کور نے 7 دنوں میں وضاحت یا ثبوت فراہم نہ کیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں خدشہ ظاہر کیا…

Read More

سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ زمبابوے اننگز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب برین بینٹ 6 کے اسکور پر پویلین لوٹے، پھر دوسری وکٹ 18 پر گری۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ 77 رنز پر اُس…

Read More

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر فلسطینی پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم کے ادارے ورلڈ سنٹرل کچن کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں غزہ کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمد باسل نے بتایا کہ خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 3 ورلڈ سینٹرل کچن کے امدادی کارکن تھے۔ اسرائیلی فوج نے کھانا تقسیم کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنانے کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ اسرائیلی فوج نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بمباری میں مارا گیا رضاکار ایک…

Read More

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی دو علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں کی گئی جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران پانچ خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم اس دوران ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے…

Read More

سائنس دانوں نے ایک ایک نئی قسم کی بیٹری بنائی ہے جو صنعتوں میں استعمال ہونے والی حرارت کو قابلِ تجدید بجلی کی مدد سے بنانے میں مدد دے گی۔ میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم کی کوششوں سے بنائی گئی جول ہائیو تھرمل بیٹری یا ’ای-برِک‘ (برقی اینٹ)، دنیا کی ایک ایسی صنعت میں قابلِ تجدید توانائی متعارف کرانے کی کوشش ہے جس کو کاربن سے پاک کرنا سب سے مشکل ہے۔ یہ تھرمل بیٹری صاف بجلی کو استعمال کرتے ہوئے 1800 ڈگری سیلسیئس تک کا درجہ حرارت پیدا کر سکتی ہے…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، اور پانچ ماہ کے دوران 356 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی تا نومبر کیلیے حکومت نے 4.64 ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف رکھا تھا، جس میں سے 4.28 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جاسکا ہے۔ ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مزید 10 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہونے کا امکان ہے، جبکہ نومبر میں 166 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ سامنے آیا ہے، 13ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف…

Read More