Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
2012 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ کے ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ رومانوی سین کیلئے سلمان خان کو راضی کرنے میں 5 ماہ لگے۔ بالی وڈ فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ سلمان خان کی ڈائریکٹر سورج برجاتیا کے ساتھ چوتھی فلم تھی، اس سے قبل سلمان خان سورج برجاتیا کی 3 کامیاب فلموں’ میں نے پیار کیا‘، ’ ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ میں ان کے ساتھ کام کرچکے تھے۔ فلم’ پریم رتن دھن پایو…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے، اس میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں اس لیے کوشش ہو گی کہ ان سے زیادہ غلطیاں کروا کر سیریز جیتیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا ابھی ٹیسٹ میچ میں ایک دن باقی ہے، مجھے ابھی یقین نہیں ہے پچ پر گراس ہو گی یا نہیں، اس لیے ابھی پلان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا…
ملک بھر میں سونے کی قیمت آسمان کو چھو چکی ہے تاہم آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 2653…
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان اشیاء و خدمات اور معاہدوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی کٹوتی کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تنازعہ اس بات پر ہے کہ کیا اے جے کے میں ہونے والے معاہدوں اور اشیاء و خدمات کی سپلائی کے لیے ادائیگی کرنے والے وِد ہولڈنگ ایجنٹس کے ٹیکس کی کٹوتی کی قانونی ذمہ داری ایف بی آر کی ہے یا اے جے کے ایف بی آر کی ہے۔ وزارت خزانہ نے ایف بی…
کیلیفورنیا: یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردی ہے۔ یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔ 15 اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔ یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔ یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ…
ملتان : انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات نہ پاسکے جس کے سبب وہ پاکستان کیخلاف ملتان میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے، بین اسٹوکس کی جگہ اب اولی پوپ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹریننگ سیشن کے بعد بین اسٹوکس نے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق بھی کی، دوسری جانب انگلینڈ نے…
بیروت: لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں حماس کے کمانڈر اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی لبنان کے مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں کمانڈر عطا اللہ علی، ان کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں شہید ہوگئے۔ حملے کے وقت کمانڈر عطا اللہ بداوی مہاجر کیمپ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے بداوی کیمپ کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے درجنوں کیمپس موجود ہیں جہاں فلسیطنی برسوں…
بیروت: لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز اس اسرائیلی حملےکا…
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور کو غیر قانونی حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے تاہم سرکاری ذرائع نے گرفتاری کی تردید کردی جبکہ تحریک انصاف نے پلان بی کے تحت اعظم سواتی کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے پی ہاؤس پہنچی جو ساتھ قیدی وین بھی لائی گئی، پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل ہوئی جس کے بعد علی امین کو گرفتار کرنے کی خبریں سامنے…
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی۔ خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد…