Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’سنگھم اگین‘ کے بارے میں ایک اور دلچسپ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے مشہور کردار ’چلبُل پانڈے‘ کی صورت میں ایک اہم موقع پر نظر آئے گے تاہم وہ 7 اکتوبر کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، سلمان خان نے اس کردار کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں کی ہے اور وہ چند دنوں میں اپنے کیمیو سین کی شوٹنگ کریں گے۔ روہت شیٹی کی کاپ یونیورس اور سلمان خان کی موجودگی سے اس دیوالی سینما گھروں میں مزید دھوم دھام متوقع ہے۔…
کراچی: پچھلے کچھ عرصے سے یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ غیرملکی کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور غیر ملکی سرمایے کا انخلاء ہو رہا ہے، لیکن فیکٹ چیک کے حقائق اس کے برعکس کہانی سنا رہے ہیں۔ فیکٹ چیک کے مطابق گزشتہ 18 ماہ کے دوران پاکستان میں کاروبار شروع کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کی تعداد اپنے کاروبار کو بند کرنے والی کمپنیوں کے مقابلے میں کافی زیادہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب اور ریسرچ ہیڈ طاہر عباس کی ’’پاکستانی معیشت: غیرملکی سرمایہ کاری کا انخلاء، افسانہ…
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی لیکن سوائے ندا ڈار کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر ناکام رہا۔ قومی ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ صفر، سدرہ امین 8 ، عمیمہ سہیل 3 اور منیبہ علی 17 رنز بناکر پویلین پہنچیں۔ آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 4 رنز اسکور کیے، کپتان فاطمہ ثنا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، طوبیٰ حسن کھاتہ نہ کھول سکیں جب کہ ندا ڈرا 28رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد میدان…
تل ابیب: اسرائیل کے جنوبی علاقے بئر السبع میں حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور 11 یہودیوں کو زخمی کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی بس اسٹیشن پر مسافروں پر حملہ کرنے والا نوجوان 29 سالہ ایک بَدو تھا جس کی شناخت احمد العقبی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ احمد العقبی جنوبی اسرائیل کے علاقے لاکیہ قصبے کے قریب واقع بدوؤں کی ایک بستی میں رہتا تھا اور اس کے پاس اسرائیلی شہریت بھی تھی۔ یہ خبر پڑھیں : اسرائیل میں…
اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر حملوں کو ایک سال مکمل ہونے پر نئے حملوں کے خطرے کے پیش نظر غزہ کی سرحد پر مزید فوج تعینات کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر کسی ممکنہ حملے کی صورت میں اسرائیلی بستیوں کا دفاع کرنے کے لیے مزید فوج تعینات کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن میں مزید 3 پلاٹون شامل کی گئی ہیں تاکہ غزہ کے سرحدی علاقوں اور جنوبی آبادیوں…
پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ کرلیا گیا۔ تھانہ اسلام پورہ میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشت گردی اور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت چئیرمین پی ٹی آئی ،رہنماؤں اور 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں حماد اظہر ،سلمان اکرم راجا،غلام محی الدین، ایم پی اے شہباز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ امتیاز، علی امتیاز، شبیر گجر سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل…
کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے کراچی کے شہریوں کے نام پر بڑی تعداد میں غیر قانونی سمیں جاری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی کے شہریوں کے نام کی سم چمن بارڈر پر غیر ملکی شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں، ملزمان سادہ لوح شہریوں کا انگوٹھا بائیو میٹرک سے حاصل کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی سم جاری کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ شہریوں کے نام پر جاری ہونے والی سمیں ڈکیت گروہ استعمال کرتے ہیں جس سلسلے میں رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سگے بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس…
ایس سی او کانفرنس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا۔ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس سے مل کر ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی، ائیر پورٹس، راستوں، مقامات اور اردگرد علاقوں میں امن و امان…
لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا اور دیگر مقامات سے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا نے عمران خان کی ہدایات پر جی پی او چوک پر احتجاج شروع کیا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر پولیس اور ڈولفن فورس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی۔ مینار پاکستان سے بھی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔…
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، وزیراعلی کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی علی امین کو گرفتار کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔…