Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو ظلم و بربریت مچایا وہ کبھی انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا، جس انداز سے معصوم شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے اُس پر عالمی قوتیں بھی خاموش ہیں، فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کا ایک گروپ بنا کر دنیا کے اہم ممالک میں بھیجیں گے۔ وزیراعظم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر صدر مملکت جبکہ شرکت پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کا شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔…

Read More

اسلام آباد: چین نے کراچی میں اتوار کی شب دہشت گردانہ حملے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سزا دے۔ چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‎ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کو چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ چینی سفارت خانے نے کہا کہ زخمیوں اور ان کے لواحقین سے دلی…

Read More

کراچی: چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزموں کی شناخت 30 سالہ عثمان قریشی ولد ایوب قریشی اور 35 سالہ حافظ قاسم رشید ولد عبدالرشید ہزاروی کے نام سے کی گئی۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں سے بارودی مواد ، دو پستول ، بال بیرنگ اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔…

Read More

آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر باقاعدہ منصوبہ کے ساتھ دھاوا بولا جس کی قیادت وزیراعلی کے پی کررہے تھے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی سید علی رضا کے ہمراہ ریسکیو ون فائیو دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار عبدالحمید شاہ کی شہادت مظاہرین کے تشدد کی وجہ سے ہوئی، ہم سو فیصد یقینی بنائیں گے کہ کانسٹیبل کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن ہو۔ علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ان کا ڈی…

Read More

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ خان، عظمیٰ خان کو آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سیشن عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔ ڈیوٹی جج نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزمان کوکل انسداد دِہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم…

Read More

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کی رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں کارروائی جاری ہے اور پولیس کی کارروائی میں سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت میں ملوث ڈاکو سرمدبھائیو اورساجن ملوکانی ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں…

Read More

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے آپ ڈاکٹروں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔ کم از کم یہ بات دماغی امراض کے حوالے سے ضرور درست نظر آتی ہے مگر اس کے ساتھ چائے اور بیریز کا استعمال بھی ضروری ہے۔ یہ بات شمالی آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کوئینز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فلیونوئڈز نامی مرکبات سے بھرپور غذائیں جیسے سیب کھانے سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اس وقت ڈیمینشیا کا کوئی علاج دستیاب نہیں،اسی لیے اس…

Read More

ممبئی: جنوبی بھارت کے معروف اداکار ناگ ارجن کے خلاف غیر قانونی قبضے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ ’جنم کوسم مناساکشی فاؤنڈیشن‘ کے صدر کسریڈی بھاسکر ریڈی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ ریڈی نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ناگ ارجن نے قیمتی زمین پر غیر قانونی طور پر این کنونشن سینٹر تعمیر کیا ہے، جو تھمیدیکنٹا جھیل کے فل ٹینک لیول (FTL) اور بفر زون میں واقع ہے اور اداکار اس زمین پر کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر پیسہ کما رہے ہیں۔ رواں برس 24 اگست…

Read More

کراچی: پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز ساﺅتھ شیراز احمد نے بتایا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل(کے آئی سی ٹی) سے ضبط شدہ 8کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کے سامان کی چوری کی نشان دہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی بنیاد پر میسرز صادق تین مختلف کمپنیوں کے خلاف الگ الگ تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں…

Read More

لاہور: پنجاب میں مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکارعروج پر پہنچ گیا۔ وائلڈلائف حکام نے ایک نر بھیڑیا اور چنکارہ ہرن کا بچہ ریسکیو کرنے سمیت 31 غیرقانونی شکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب وائلڈلائف کی طرف سے اتوار کے روز قانونی شکار کی اجازت کے باوجود صوبے کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے پرندوں کے بڑے پیمانے پر غیرقانونی شکار کی بھی اطلاعات ہیں۔ وائلڈلائف حکام نے ایک نر بھیڑیا اور چنکارہ ہرن کا بچہ ریسکیو کرنے سمیت 31 غیرقانونی شکاریوں کو گرفتا کرلیا۔ پنجاب وائلڈلائف نے یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک پرندوں کے شکار سیزن کا اعلان کررکھا ہے،…

Read More