Author: پاکستان ایکسپریس

بنگلادیشی ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارت میں موجود ہے لیکن بنگلادیشی ٹیم کا بھارت ٹور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد نہ جاسکنے کے سبب تنازعات میں گھر گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی گزشتہ روز بھارتی شہر گوالیار میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے 7 وکٹوں سے بنگلادیش کو شکست دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بنگلادیشی کھلاڑی نماز جمعہ کیلئے بھی مسجد نہیں جاسکے اور کھلاڑیوں نے جمعے کی نماز بھی ہوٹل میں ہی ادا کی۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی جمعے کی نماز کیلئے مسجد…

Read More

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مکران کوسٹل لائن کے قریب کامیاب کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پربلوچستان کے ساحلی مقام مکران کوسٹل لائن کے قریب کارروائی کے دوران سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اے این ایف نے نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی اسپیڈ بوٹ کا طویل پیچھا کیا،جیوانی کے قریب گہرے سمندرمیں کامیاب آپریشن کے ذریعے بڑی مقدارمیں آئس برآمد کی گئی۔ کئی گھنٹوں پرمحیط آپریشن میں مجموعی طورپر60کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی، برآمد شدہ آئس مختلف پیکٹوں اور…

Read More

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں امیر ترین شخصیات کا ذکر ہو تو ذہن میں فوراً شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے نام آتے ہیں۔ تاہم، حیرت کی بات یہ ہے کہ بالی وڈ کے امیر ترین فرد کوئی اداکار نہیں، بلکہ پروڈیوسر رونی اسکریو والا ہیں، جنہوں نے ‘پان سنگھ تومر’، ‘مرد کو درد نہیں ہوتا’ اور دیگر کامیاب فلمیں بنائیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق، رونی اسکریو والا کی مجموعی دولت 1.55 بلین ڈالر (تقریباً 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے) ہے، جو انہیں بالی وڈ کا سب سے امیر ترین فرد بناتی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا…

Read More

کراچی: ناظم آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی عابد شاہ نے بتایا کہ ناظم آباد 2 نمبر فیروز کالونی کابلی بازار میں قائم گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار ولد حیدر جان کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور اس کا اکثر بیوی سے جھگڑا…

Read More

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے رانی پور میں کم سن بچی فاطمہ فرڑو سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت میں والدین کی استدعا پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں رانی پور میں کم سن بچی فاطمہ فرڑو سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ بچی کے والدین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ بچی کے والدین نے کیس کراچی منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ والدہ نے کہا کہ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے۔ ہم چاہتے ہیں…

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی عبوری حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کر گیا، 100 انڈیکس 1515 پوائنٹس اضافے سے 85047 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read More

کراچی: معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جو ان کی اداکارہ ثناء جاوید سے علیحدگی کے چند ماہ بعد ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کریم رنگ کا لباس پہنے اور پگڑی باندھے نظر آئے۔ تاہم، گلوکار نے اپنی نئی دلہن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔ مداحوں نے عمیر جسوال کو ان کی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمیر جسوال کی پہلی شادی…

Read More

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان…

Read More

تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت میں گزشتہ برس آج ہی کی تاریخ میں غزہ پر شروع ہونے والے حملوں کا سال مکمل ہونے پر تقریب رکھی گئی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے غزہ سے 5 راکٹ فائر کیے جو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر اس مقام پر گرے جہاں کچھ دوری پر تقریب جاری تھی۔ حماس کے راکٹس حملے میں 2 یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگئے جب کہ اس مقام پر کھڑی تباہ ہوگئی اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ اسرائیلی پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیرا کرلیا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس نے تحقیقات کا آغاز…

Read More

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران صیہونی فوج کے حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 175 ہوگئی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز شمالی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں 19 سالہ نوجوان صحافی حسن حماد کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔ حملے سے ایک روز قبل ہی حسن حماد نے بتایا تھا کہ انہیں اسرائیلی فوجی افسر کی جانب سے دھمکی دی گئی ہےکہ وہ غزہ پر ویڈیوز بنانا بند کردیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حسن حماد کی شہادت کے بعد 7 اکتوبر 2023 کے بعد…

Read More