Author: پاکستان ایکسپریس

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاؤن سے تاوان کیلیے اغوا کی جانے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے حاکم ٹاؤن باگڑیاں سے گزشتہ روز تاوان کے لیے اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی حمیرا کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد ملزمان نے بچی کے اہل خانہ سے 5 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اہل خانہ نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتایا تو پولیس نے موبائل کال ٹریس کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں اور حمیرا کے ٹھکانے کا انکشاف کیا تو…

Read More

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ خام تیل کی عالمی قیمت ایک ہفتے میں 9 فیصد بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافے کے خدشات اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب میں اضافے کے باعث منگل کو ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 14 پیسے کی کمی سے 277 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 3 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں…

Read More

اسلام آباد: آر ایل این جی کے استعمال میں اضافے کے بعد ملک میں گیس کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر خطرے سے دو چار ہوگیا ہے۔ وزارت توانائی کے سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد میں آگیا ہے۔ سرکاری عہدیدار کے مطابق لائن پیک پریشر بنیادی طور پر پاور سیکٹر کی جانب سے آر ایل این جی کے استعمال میں بڑے پیمانے پر کمی کی وجہ سے دوبارہ بڑھ کر 5 ارب کیوبک فٹ (بی سی ایف) کے قریب ہو گیا ہے جو 5 اکتوبر 2024کو…

Read More

بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے ماضی کا یادگار قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ انہوں نے مادھوری ڈکشت کو دیکھتے ہوئے سگریٹ منہ پر لگالی تھی۔ دلکش مسکراہٹ والی بالی وڈ حسینہ مادھوری کے مداح نہ صرف عام لوگ بلکہ ساتھی اداکار بھی ہیں جس بات کا اندازہ اجے دیوگن کے انکشاف سے لگایا جاسکتا ہے۔ 2019 میں فلم ٹوٹل دھمال کے تشہیر کے لیے دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے نے 2001 کا ایک قصہ سنایا، فلم ’یہ راستے ہیں پیار کے‘ جس کے مرکزی کرداروں میں مادھوری اور اجے سمیت پریتی زنٹا بھی…

Read More

ملتان ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، انگلش ٹیم نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں 96 رنز بنالیے۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے بعد انگلش ٹیم بیٹنگ کرنے آئی۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرگئی ، اولی پاپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔ تاہم ایک وکٹ گرنے کے بعد زیک کرالی اور جو روٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے…

Read More

غزہ میں اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جن کی شہادت سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے رہائشی 66 سالہ زیاد ابو حلیل ایک بہادر اور دلیر فلسطینی تھے جو اسرائیلی فوج کے سامنے ڈھال بن کر پُر امن احتجاجی مظاہرین کی حفاظت کیا کرتے تھے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزرگ شہری زیاد ابو حلیل کے گھر پر اسرائیلی فوجیوں نے چھاپا مارا اور بدترین تشدد کیا جن سے ان…

Read More

7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کو گزشتہ روز ایک سال مکمل ہوا جب کہ اب یہ جنگ غزہ اور اسرائیلی سے نکل کر لبنان تک پھیل چکی ہے۔ اس جنگ کے نتیجے میں ایران، شام، عراق اور یمن پر بھی اسرائیل نے حملے کیے اور ان ممالک سے بھی اسرائیل پر حملے ہوئے، سالوں سے جاری اسرائیلی ظلم وستم کے خلاف 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر ایک ہزار راکٹس فائر کیے اور سرحد پر قائم باڑ توڑ کر مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر قائم اسرائیلی آبادیوں اور فوجیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے کے…

Read More

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر کی جانب سے وقت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان شدید اشتعال میں آگئے، ارکان اسمبلی نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پر ان کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے، اسمبلی میں الجھنے والے دونوں ارکان کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر نے اجلاس میں 15 منٹ کا وقفہ کیا، بعد ازاں اجلاس…

Read More

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین جو چیٹ کے گہرے سبز رنگ کی تھیم سے بور ہو چکے ہیں، ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو صارفین کو اپنی چیٹس میں من پسند رنگ شامل کرنے کی اجازت دے گی۔ میٹا کی ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ مخصوص چیٹ تھیمز کو اپ ڈیٹ کر کے 20 مختلف رنگوں میں چیٹ تھیم کا انتخاب کرنے کے لیے فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔ iOS 24.20.71 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ میں دستیاب اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو 22 الگ الگ تھیمز اور 20 رنگوں تک رسائی حاصل ہو…

Read More

اسلام آباد: سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی کوششوں کے نتیجے میں سری لنکا میں کئی سال سے قید 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو آج چارٹرڈ طیارے پر وطن واپس لایاگیا۔ حکام کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانےکے لیے ذاتی دلچسپی لی اور انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس مسئلہ کو اٹھایا جب کہ علیم خان نےسری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کیے۔ محسن نقوی نے…

Read More