Author: پاکستان ایکسپریس

نک بیک برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے ہیں اور وہ اِس وقت تل ابیب میں ہی موجود تھے جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب بڑھ رہے تھے۔ آسمان پہ نارنجی روشنی نے اسرائیل کے اندر یقینی طور پر کچھ تو اثر ڈالا ہے۔ ایک عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے نک بیک نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے آبادی سے دور رہ رہے ہیں کیوں کہ ایک خوف ہے کہ نجانے حزب یا ایران کی جانب سے کب میزائل آجائیں۔ بلاشبہ صہیونی ریاست طاقت، ٹیکنالوجی، وسائل اور عالمی تعلقات کے حوالے سے بہت آگے ہے لیکن خوف کی فضا…

Read More

ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔ تیسرا روز ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلیںڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ میچ ختم ہونے پر جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو…

Read More

شمالی اسرائیل پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا حزب اللہ کے حملے کے دوران کریات شمونہ میں سائرن بجنے لگے اور فضائی دفاعی نظام نے راکٹوں کو روکنے کی کوشش بھی کی، اس کے باوجود کئی راکٹ کریات شمونہ میں گرے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹوں کی زد میں آکر کریات شمونہ میں ایک مرد اور خاتون ہلاک ہوئے۔ حزب اللہ کے راکٹوں سے کریات شمونہ میں کئی عمارتوں میں آگ بھی…

Read More

واشنگٹن: امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی فوجیوں کے رفح میں داخل ہونے پر طیش میں آکر نیتن یاہو کو بدکار جھوٹا قرار دیا تھا۔ سی این این کے مطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی نئی کتاب ’’جنگ‘‘ کے اقتباس میں لکھا ہے کہ 2024 کے موسم بہار کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان تعلقات تیزی سے کشیدہ ہوتے چلے گئے تھے۔ کتاب میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے رفح میں داخل ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ایک “بدکردار جھوٹا” قرار دیا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلیے سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح تجارتی وفد ہوائی جہاز کے ذریعے نورخان ایئربیس پر اترا جہاں وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔ وفد میں 130 ارکان شامل ہیں، امکان ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک…

Read More

دینہ: ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے ڈھوک شیریاں میں مضر صحت کھانا کھانے پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ڈی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کردیا گیا ، متاثرین میں 4 مرد، 4 خواتین اور 2 کم عمر لڑکا ،لڑکی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع نےبتایا ہے کہ 2 روز کے دوران اسی خاندان میں یہ دوسرا واقعہ ہے، دو روز قبل اسی گھر میں کھانا کھانے سے 2 بچے جاں…

Read More

آملہ بالوں کے تمام مسائل کیلئے بہترین حل سمجھا جاتا ہے، چاہے وہ سفید بالوں کو سیاہ کرنا ہو یا پھر بالوں کی نشونما بہتر بناکر انھیں لمبا وگھنا کرنا۔ ماہرین کے مطابق آملے میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ناصرف بالوں بلکہ جلد کو بھی صحت مند بناتی ہے۔ ویسے تو آملے کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر تازہ آملہ کا استعمال کیا جائے تو یہ سب سے بہترین ہے دوسری جانب مارکیٹ میں دستیاب آملے کا مربہ، آملے کا جوس اور آملہ پاؤڈر بھی بہترین انتخاب ہے۔ …

Read More

آئرلینڈ اور جنوبی افریقا کے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کوچ جے پی ڈومنی فیلڈنگ کرنے میدان میں آگئے ، انہیں دیکھ کر شائقین حیران ہوگئے۔ گزشتہ روز ابوظہبی میں جنوبی افریقا اور آئرلینڈ کے درمیان 3 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر اور موجودہ بیٹنگ کوچ جین پال ڈومنی نے اپنی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کی۔ 2019 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈومنی آئرلینڈ کی اننگز کے آخری اوورز میں متبادل فیلڈر کے طور پر فیلڈنگ کرنے آئے۔ 40 سالہ جنوبی افریقی کوچ نے نہ صرف…

Read More

لاہور: پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔ کابینہ نے بے زمین کاشتکاروں میں ایک لاکھ ایکڑ زمین 3 اور 5 سال کی لیز پر…

Read More

لاہور: معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حالیہ لندن کنسرٹ نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ ایک خاص مہمان کے لیے بھی یادگار لمحے پیدا کیے۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جو اپنے مشہور ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس کنسرٹ میں موجود تھیں اور دلجیت کی موسیقی سے محظوظ ہو رہی تھیں، گلوکار نے ان کی موجودگی کو نوٹ کرتے ہوئے ہانیہ کو اسٹیج پر بلایا، جس پر شائقین میں بے حد جوش و خروش پھیل گیا۔ ہانیہ عامر پہلے تو تھوڑی ہچکچائیں، بالآخر اسٹیج پر آئیں اور دلجیت کے مشہور گانے ‘Lover’ پر پرفارم کیا۔…

Read More