Author: پاکستان ایکسپریس

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کے آخری اسپتال کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کو 24 گھنٹے میں خالی نہ کرنے کی صورت میں الشفا اسپتال کی طرح تباہ کرنے کا کہہ دیا۔ اسی معاملے پر جیو نیوز نے کمال عدوان اسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عید صباح سے گفتگو کی جن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ سے رابطہ کیا اور ان کو 24 گھنٹے کے اندر اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نظرثانی 27ماہ بعد سماعت کیلئے مقرر ہوئی، معاملے پر جلد بازی کا الزام بے بنیاد ہے، سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پورے دور میں نظر ثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے جو کہ 23 صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس عارف علوی نے سپریم کورٹ بھیجا تھا، صدارتی ریفرنس میں کابینہ سے منظوری یا وزیراعظم…

Read More

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تقریبا2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے…

Read More

کراچی: جامعہ کراچی میں درپیش مسائل پر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے فارمیسی سڑک بلاک کردی۔ جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر اسلامی جمعیت طلبہ اور طلبہ الائنس کی جانب سے ہونے والے احتجاج میں طلبا و طلبات نے بھرپور حصہ لیا اور شدید نعرے بازی کی، احتجاج جامعہ میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی، کلاسز کی ابتر صورتحال اور بنیادی سہولیات کے فقدان کیخلاف کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لیٹ فیس میں پچاس فیصد اضافہ سمیت امتحانات کی فیس کو فوری ختم کیا جائے، ری ایڈمیشن کے نام پر طلبا سے پانچ ہزار روپے لینے کا عمل ختم…

Read More

لاہور : وفاقی حکومت نے اربوں روپوں کی بچت کیلئے 2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد انرجی، واپڈا اوراین ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا…

Read More

ناشتے کو اکثر دن کی اہم ترین غذا قرار دیا جاتا ہے مگر اب سائنسدانوں دریافت کیا ہے کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے مردوں اور خواتین کو صبح کے وقت مختلف غذائی انتخاب کرنا چاہیے۔ درحقیقت انہوں نے ایسی غذاؤں کا تعین کیا ہے جو مردوں اور خواتین کو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ جرنل کمپیوٹرز ان بائیولوجی اینڈ میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے مردوں کو زیادہ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کا انتخاب ناشتے میں کرنا چاہیے جبکہ خواتین کو زیادہ چکنائی والی…

Read More

گوئژو: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر حملہ ناکام بناتے ہوئے دو دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق9 اکتوبر کو صبح دہشت گردوں کے ایک گروہ نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے…

Read More

دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ لورا وولوارڈٹ 40، تزمین برٹس اور ماریزان کپ 43، 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹورنامنٹ…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور مشہور ریئلٹی شو بگ باس 18 کے میزبان سلمان خان سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ یہ درخواست شو کے گھر میں ایک گدھے کی موجودگی پر ہونے والے تنازعے کے بعد کی گئی ہے، جس نے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل اور جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات کو جنم دیا ہے۔ پیٹا انڈیا نے ایک کھلا خط سلمان خان کے نام لکھا، جس میں انہوں نے شو کے پروڈیوسرز سے جانوروں کو بطور پروپ استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ خط میں…

Read More