Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
کراچی کا موسم آئندہ 4 سے 5 روز تک گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 4 سے 5 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں زیادہ تر شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج تھرپارکر ،جامشورو میں کہیں کہیں آندھی اور…
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا ’امیجِن 3‘ نامی جدید اور اعلیٰ معیاری اے آئی امیج جنریٹر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا۔ کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا یہ ٹول تصاویر میں بڑی حد تک حقیقی روپ ڈالنے، ہدایات کی بہتر انداز میں پیروی کرنے اور تصویر میں موجود چیزوں کو کم از کم متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ امیج جنریٹر صارفین کو تفصیلی، رنگوں سے بھرپور اور کم سے کم کمیوں والی تصاویر بنانے میں مدد دے گا اور کلاسیکی آئلز سے لے کر جدید ماڈرن آرٹ تک تمام اسٹائلز کو سپورٹ کرے گا۔ کمپنی…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کے لیے بولی دہندہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بولی دہندہ نے شکایت کی تھی کہ اسے ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کی بولی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بولی دہندہ کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکریٹری وزارت تجارت اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی شامل ہیں۔
ممبئی: مشہور بہنوں کا جوڑا کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان نے پہلی بار نیٹ فلکس کے کامیڈی شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں ایک ساتھ نظر آیا۔ شو کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی، بالی وڈ، اور اپنے خاندان سے متعلق مزے دار قصے سنائے، جنہوں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ کپل شرما نے دونوں بہنوں سے ان کی زندگی کے کئی دلچسپ پہلوؤں پر بات کی اور بالی وڈ میں ان کے سفر کی یادیں تازہ کروائیں۔ اس دوران، کرینہ کپور نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ کا سلمان…
انقرہ: ترک فٹ بال فیڈریشن نے 24 سالہ ریفری ایلف کراسلان اور سینیئر عہدیدار ایمرڈ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ترک میڈیا کے مطابق ایلف کراسلان پر الزام تھا کہ وہ اپنی عمر سے تین گنا زیادہ بڑے فیڈریشن کے اہم عہدیدار 61 سالہ ایرڈیمیر کے ساتھ جنسی کلپ میں نظر آئی تھیں۔ اس فیصلے کے خلاف دونوں افراد کی عدالت میں کی گئی تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ خاتون ریفری پر 90 جب کہ سینیئر ریفری آبزرور ایمرڈ پر 45 دن کے لیے فٹبال فیڈریشن کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی۔ برطانوی اخبار…
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں 3400 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور فراڈ ہے سیلز ٹیکس چوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سیلز ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران کمپنیوں کے ٹیکس کے گوشواروں کی سلائیڈز پیش کیں اور کہا کہ کمپنیاں اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کی بڑی گنجائش موجود ہے ملک میں 3400 ارب…
سعودی عرب نے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کنیڈین بیرک گولڈ کا ریکوڈک میں 50 فیصد حصہ ہے، ریکوڈک میں وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کا بالترتیب 25،25 فیصد حصہ ہے۔ ماہرین کا بتانا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری سے کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کا 130 رکنی وفد گزشتہ روز وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن العزیز الفالح کی سربراہی میں پاکستان پہنچا تھا۔ آج پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری کا کہنا تھا…
سیول: جنوبی کوریا کی معروف مصنفہ ہان کانگ کو 2024 کا نوبل انعام برائے ادب دیا گیا ہے۔ ان کو یہ اعزاز “ان کی شاعرانہ نثر، جو تاریخی سانحات کا سامنا کرتی ہے اور انسانی زندگی کی ناپائیداری کو بے نقاب کرتی ہے” کے اعتراف میں دیا گیا۔ ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول منتقل ہو گئیں۔ ان کا ادبی پس منظر ہے کیونکہ ان کے والد بھی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے 1993 میں شاعری سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا اور…
تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف آٹھ سو رنز مکمل کرلیے۔ انگلینڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں،اننگز میں 800 سے زائد رنز بنانے…
غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اُس اسکول کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول پر بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 54 زخمی ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو دیر البلاح کے الاقصی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر…