Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے بعد پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ایکٹ میں ترامیم آئی جی پولیس کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں اور آئی جی خیبرپختونخوا نے کابینہ اجلاس میں بھی ایکٹ کی مخالفت کی۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی جی نے اجلاس میں کہاکہ ایسا کرنے سے محکمہ پولیس کو نقصان ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی منظوری کے خلاف پولیس لائنز میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس…
ماناگوا: وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا نے نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دے کر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ نکارا گوا کی حکومت نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔ اس سے قبل نکاراگوا کی کانگریس غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد…
کراچی: صوبہ سندھ کی ٹیکس وصولی تمام صوبوں سے سبقت لے گئی، شرح کم ہونے کے باوجود سندھ کی ٹیکس وصول تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ واصف میمن کہتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال میں 235 ارب روپے کا ہدف تھا جس کی نسبت 237 ارب روپے جمع کیے اور رواں مالی سال میں بھی 350 ارب روپے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ واصف میمن نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی بڑھ رہی ہے، پی او ایس کے نفاذ کے بعد ٹیکس وصولی…
ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں مشہور انڈین یوٹیوبر ایلوش یادیو سے بڑھنے لگی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاپا رازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایلوش یادیو اور نتاشا کو ممبئی کے ایک مال کے باہر کار سے نکلتے دیکھا۔ ویڈیو میں ایک موقع پر ایلوش اپنی پیچھے چلنے والی نتاشا کےلیے رکتے دکھائی دیے۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے نتاشا سے کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی اختیار کی ہے اور اس کے بعد سے دونوں میڈیا سے دور ہیں، لیکن نتاشا کی جیسے ہی ایلوش…
بالی وڈ انڈسٹری کی خوبرو اور اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی بہن اور سابقہ اداکارہ کرشمہ کا پہلا کرش سلمان خان تھے۔ اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور پہلی مرتبہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو ‘ میں ایک ساتھ آج شرکت کریں گی اور شو کا ٹریلر بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔ شو کے دوران کرشمہ اور کرینہ اپنی ذاتی زندگی سمیت بالی وڈ کیرئیر اور زندگی کے خوبصورت لمحات پر بات کریں گی شیئر کیے گئے ٹریلر میں میزبان کپل شرما نے کرینہ…
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اوپننگ مسائل کی وجہ سے امام الحق کو پلئینگ الیون واپس لائے جانے کا امکان ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کو بھی لائن اَپ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی اوپپنگ جوڑی کے مسلسل ناکام ہونے پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف دسمبر 2023 میں آخری ٹیسٹ…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ تشہیر کھلاڑیوں کو حقیقت سے دور کرتی ہے اور وہ خود کو اپنی حقیقی پوزیشن سے بلند سمجھنے لگ جاتے ہیں۔ مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی بلکہ ٹیم کے مورال اور کارکردگی پر منفی اثرات ڈالنے والے عوامل کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں موجود ہونے…
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت طے پانے والی شرائط سے متعلق رپورٹ میں عالمی ادارے نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسانی ختم کی جائے۔ حکومت سے مطالبات میں عالمی ادارے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو زیادہ…
اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی وکلا کو سماعت سے غیر حاضر ہونے پر مزید التوا دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں انھیں ہیڈ لائن چاہیے لیکن سپریم کورٹ ایسی کوئی ہیڈ لائن نہیں دے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا،…
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ اس دوران مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت…