Author: پاکستان ایکسپریس

بھارت کی چیمپیئنز ٹرافی کےلیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر شروع ہونے والے تنازع کے بیچ براڈکاسٹرز کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کےلیے اس غیر یقینی صورتحال کے دوران براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کا چند ماہ قبل آئی سی سی کو لکھا گیا ایک خط سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی کرکٹ فینز میں مقبولیت بہت زیادہ ہے اور آئی سی سی کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتی ہے۔ بھارتی بورڈ نے اپنے پیسے…

Read More

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں سے دستبردار ہوجائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کو 1967 سے پہلے کی بنیاد پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو ریاستی حل کے لیے جون 2025 میں نیویارک میں ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس کی مشترکہ صدارت فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔ منظور…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے 26 آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں پہلے سننے اور فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دیدیا جس میں فل کورٹ کی مخالف کردی، جوڈیشل کمیشن کے اکثریتی اراکین نے بھی چیف جسٹس کی حمایت کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جہاں ہائی کورٹس میں ججوں کی نامزدگیوں، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز میں مزید ججوں کی شمولیت کا جائزہ لیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26 ویں ترمیم کو فل…

Read More

کراچی: افراط زر کی شرح 4.9فیصد کے ساتھ ساڑھے 6سال کی کم ترین سطح پر آنے سے رواں ماہ کے وسط میں شرح سود میں مزید نمایاں کمی کی توقعات اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا مومنٹم برقرار رہا جس ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 1لاکھ 4ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی۔ تیزی کے سبب 58.27فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 1کھرب 76ارب 64کروڑ 74لاکھ 377روپے کا اضافہ ہوگیا۔ معیشت کی درست سمت پر گامزن ہونے اور انفرادی…

Read More

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ "100 خواتین 2024” کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔ حدیقہ کیانی، جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر راج کر رہی ہیں، نہ صرف اپنی جاندار گلوکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی انسانیت کے لیے خدمات بھی بے مثال ہیں۔ 2022 کے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران، حدیقہ نے متاثرین کی مدد کے لیے وسیلۂ راہ پروجیکٹ کا آغاز کیا، جس کے تحت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 370 سے زائد مکانات تعمیر…

Read More

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ بلاوئیو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12.4 اوورز میں 57 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 5، عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کے برین بینیٹ 21 اور تادیونشے مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ پاکستان کی جانب سے 58 رنز…

Read More

امریکا نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقوں حاریص اور طلوسہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی عہدیدار کے بقول جوبائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکام خطر ناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ دریں اثنا اسرائیل…

Read More

راول پنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی اس کی معافی نہیں ملے گی، میں لوگوں کو روکنے میں ناکام رہی، بشری بی بی نے لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔ علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف کرو۔ بانی نے کہا ہے کہ ایک لاسٹ کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، سانحہ ڈی چوک پر…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی 6.5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے مہناگئی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان میں اکتوبر 2024 میں افراط زر 7.2 فیصد تھی جو نومبر 2024 میں مزید کم ہوکر 4.9 فیصد ہوگئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 28.62 فیصد تھی۔ افراط زر میں کمی کے نتیجے میں کاروبار اور صنعتوں کے لیے سرمائے کی لاگت میں مزید کمی واقع ہوگی جس سے آنے والے مہینوں میں مالیاتی…

Read More

ملتان: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔ پاکستان میں ہونے والے مینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے انکار پر بھارت کو ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا گیا۔ پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس…

Read More