Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی ایٹمی یا پٹرولیم تنصیبات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنانے کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن سے تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے یکم اکتوبر کے سیکڑوں میزائل سے حملوں کا جواب دینے کے لیے اسرائیل نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کو ٹیلی فون پر اعتماد میں لیا اور یقین دہانی کرائی کہ اسرائیلی فوج ایران کے ایٹمی یا تیل تنصیبات کو نشانہ نہیں بنائے گی۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کو…
دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔ میچ میں ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے پہلی سنچری بھی بنا لی۔ پہلا روز ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 3 اور سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں۔ بعدازاں…
حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے امریکی اخبار کی جانب سے بنائے گئے سرورق کا جواب دے دیا۔ 17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں بیک وقت پیجر دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی اور درجنوں شہید ہوگئے۔ جن پیجرز میں دھماکے ہوئے ان میں سے زیادہ تر حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال تھے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو کمزور کرنے کےلیے کیا جانے والا حملہ ہے۔ پیجر دھماکوں کے بعد امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی جانب سے سرورق پر پیجز…
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات ہوئی، چینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کی دعوت میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت اور چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی، پاکستان اور چین نے معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت…
فیصل آباد؛ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ویب ڈیسک 34 منٹ پہلے شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل فوٹو : فائل فیصل آباد: تھانہ صدر کی حدود میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق بچے کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے ملی۔ واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد پویس حکام نے اسپتال پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں۔ واقعے سے متعلق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بچہ شام4بجے گھر سےکھیلنے…
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی ٹیرانیوو ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور چین کی ژیجیانگ ہیزی فوڈ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یادداشت کے نتیجے میں زراعت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس شراکت داری کا مقصد خشک میوہ جات خصوصاً چلغوزے اور پستے کی پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور سالانہ 500 ملین ڈالر کی برآمد ہے۔ یہ تعاون پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی اور چین میں معیاری خشک میوہ جات کی طلب…
ٹوکیو: جاپان کے نوبیل امن انعام یافتہ توشییوکی میماکی نے کہا ہے کہ غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی۔ جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے معروف توشییوکی میماکی نے نوبیل انعام اپنے نام کیا ہے۔ اس موقع پر اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ غزہ و اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے یہ ایوارڈ میں نے جیتا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلودہ تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظرکی یادیں تازہ ہو گئیں۔
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، رکن ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگا جبکہ تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اور ابتدائی خطاب کریں گے، اجلاس میں چین، روس، ترکمانستان اور تاجکستان کے وزیر اعظم جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سمیت کانفرنس میں سات ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔ چینی وزیر اعظم اسلام…
اسلام آباد: وفاقی حکومت کا5 سالہ نجکاری پلان سامنے آگیا جس میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق 5 سالہ پلان سامنے آگیا ہے جو 2024 تا 2029 تک کے لیے ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت نجکاری کی جانب سے اداروں کی فہرست تیارکی گئی ہے جس کے مطابق 3 مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری ہوگی، پہلے مرحلےمیں ایک سال میں10اداروں کی نجکاری، دوسرے مرحلے میں ایک سے 3سال میں 13اداروں کی نجکاری ہوگی جب کہ تیسرے اور آخری مرحلے میں3 سے 5 سال…
بیروت: عالمی قیادت اور تنظیموں کے متنبہ کرنے کے باجود نے اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مرکز پر حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی لبنان میں امن فورس نے بتایا کہ 2 اسرائیلی ٹینکوں نے سرحد عبور کرکے اُن کے مرکز پر دھاوا بولا اور مرکزی داخلی دروزے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج مرکز کے اندر تقریباً 45 منٹ تک موجود رہیں۔ اس دوران گولیاں چلتی رہیں، دھماکے ہوئے اور ہرطرف نقصان دہ دھواں بھر گیا۔…