Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے جبکہ میزبان ٹیم کو برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 درکار ہیں۔ دوسرا روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جوئے روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 239…
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آپشن نہیں ہے، بھارت کے پاکستان نہ جانے کی صورت میں متبادل آپشن پر غور ہو رہا ہے۔ ملتان میں برطانوی صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ کرکٹ کو براڈکاسٹنگ رائٹ کو بچانا چاہیے، بھارت کے پاکستان نہ جانے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہو رہے ہیں، بھارت کے پاکستان میں جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے۔ رچرڈ تھامپسن کا…
نیویارک: اسرائیلی فوج کو حماس کے بعد اب لبنان اور ایران کے ساتھ مسلسل جنگ کے باعث فضاؤں میں راکٹس کو تباہ کرنے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر جوابی حملوں کے ردعمل میں ایران حملے کرتا ہے اور لبنان سے حزب اللہ بھی اس میں شامل ہوجاتا ہے تو اسرائیل کواپنے فضائی دفاع کو بڑھانا ہوگا۔ ماہرین کے بقول اس کے لیے اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں ایک سال سے جاری جنگ میں اب اپنے فضائی دفاعی صف میں راکٹس اور میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کا…
غزہ: مسلسل جاری اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے باعث غزہ میں اشیائےخورد و نوش کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ہوگیاہے۔ گزشتہ 15 روز سے اسرائیل نے شمالی غزہ میں ہر قسم کی خوراک اور امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق شمالی غزہ میں تقریباً 4 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں۔ پے در پے اسرائیلی حملوں اور زبردستی انخلا کے احکامات کے نتیجے میں خوراک تقسیم کرنےکے پوائنٹس، کھانا تیار کرنے کی جگہیں اور بیکریاں بند ہوچکی ہیں۔ شمالی غزہ کی واحد بیکری جو ورلڈ فوڈ پروگرام کی مدد…
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگیا۔ افتتاحی سیشن سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افتتاحی خطاب کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہونے والے تمام ممالک کے سربراہان کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہیں، پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ بہت ضروری ہے۔آج کا یہ اہم اجلاس علاقائی تعاون بڑھانے کا اہم موقع فراہم کر…
مریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقےکے اندر تحقیق کرےگا۔ خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لےگا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جوزندگی کے لیے موافق ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں…
لاہورکے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے خلاف طلبہ دوسرے دن بھی سراپا احتجاج ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف حکومتی یقین دہانیوں اور تحقیقاتی کمیٹی کے اعلان کے باوجود طلبہ دوسرے دن بھی احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لاہور میں طلبہ نے احتجاج کیا اور چیئرنگ کراس مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا جب کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کالج کے طلبہ احتجاج میں…
رواں مالی سال منی بجٹ آنےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو ممکنہ منی بجٹ کے لیے تجاویز سے آگاہ کردیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال کی صورت میں 130 ارب روپےکے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ مشروبات یا ڈرنکس پر 5 فیصدایکسائز ڈیوٹی بڑھانے اور مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ کمرشل امپورٹرزپر ایک فیصد ٹیکس اور صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس بھی تجویز کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق…
کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کراچی سمیت دیگر صوبوں کے سادہ لوح شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار ملزمہ تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار ہے جو معصوم شہریوں کو موبائل فون پر رابطہ کر کے دوستی کے بہانے شادی کا جھانسہ دے کر ہنی ٹریپ کر کے انھیں کچے کے ڈاکوؤں کے سپرد کر دیتی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک موبائل فون…
ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’استری 2‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ اب ’دھوم 4‘ میں فیمیل لیڈ کردار میں نظر آ سکتی ہیں۔ دھوم فرنچائز کی کہانیاں اور کردار ہمیشہ سے شائقین میں مقبول رہے ہیں اور اب مداحوں کو ’دھوم 4‘ کا شدت سے انتظار ہے۔ رپورٹس کے مطابق، فلم میں مرکزی مرد کردار رنبیر کپور ادا کریں گے جبکہ شردھا کپور فیمیل لیڈ رول کیلئے مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔ مداحوں کیلئے مایوس کن خبر یہ ہے کہ فلم کے مقبول کردار جے…