Author: پاکستان ایکسپریس

پنجاب پولیس نےتوڑپھوڑ،جلاؤگھیراؤ میں ملوث 350ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کے جانی سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کیلئے ایس پی کی زیر نگرانی میں 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 350 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے 12 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیمیں سوشل میڈیا پر شرانگیزی کیلئے ابھارنے والے افراد کی بھی شناخت کر رہی ہیں، سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے ذریعے…

Read More

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سینیئر فوجی حکام نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا حال ہی میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک عمارت پر بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 کمانڈرز میں سے ایک یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔ سینیئر فوجی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ جس عمارت میں حماس کے ان 3 اہم کمانڈرز کو قتل کیا…

Read More

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل، مجوزہ آئینی ترمیم کےاہم نکات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ میں سپریم کورٹ کے 5 یا 9 رکنی آئینی بینچ کے قیام اور صوبوں میں آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ میں شامل تجاویز کے مطابق آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن کرے گا اور آئینی بینچ کا سربراہ بھی جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا جبکہ آئینی بینچ میں ردو بدل کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ کو نہیں ہو گا۔ مجوزہ ڈرافٹ میں شامل ایک اور تجویز یہ ہے کہ آئینی بینچ…

Read More

کسی فرد کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں 60 سال سے کم عمر افراد میں فالج کے خطرے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ اس مقصد کے لیے فالج کے 17 ہزار مریضوں اور لگ بھگ 6 لاکھ صحت مند افراد پر ہونے والی 48 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ اس کے بعد محققین نے کروموسومز کی جانچ پڑتال کرکے ان جینیاتی اقسام کی شناخت کی جو فالج سے…

Read More

کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کی جانب سے اسٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر چھٹے روز بھی شیخ الجامعہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ جامعہ میں بھاری فیسیں، پوائنٹس کی کمی، اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث کیا گیا۔ طلباوطلبات نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے ساتھ وی سی آفس کے باہر دھرنا دے دیا اور شدید نعرے بازی کی، طلبہ تنظیم کے رہنماؤں نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے مذاکرات کیے جو کہ جزوی طور پر قبول کیے گئے جبکہ طلبہ تنظیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور احتجاج کا دائرہ…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ حکومت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر جمہوریہ روس کے وزیر اعظم مسٹر میخائل میشوسٹن کی آج وزیرِ اعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ تجارت، صنعت،…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا ہے کہ جون میں ان پر اور ان کے ڈرائیور پر ممبئی میں ہونے والا حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا اور یہ حملہ صرف ان پر نہیں بلکہ ان کی دوست ریچا چڈھا کو بھی اگلے ہی دن اسی طرح کے ہجوم نے نشانہ بنایا۔ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر جون میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی گاڑی نے تین خواتین کو ٹکر ماری، جس کے بعد مقامی ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا۔ تاہم، ممبئی پولیس کی تحقیق کے مطابق…

Read More

لاس ویگاس: امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو خاتون مسافر نے کمال مہارت سے ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگاس میں پیش آیا جہاں 78 سالہ ایلیٹ نے اپنی اہلیہ 69 سالہ یوان کنین ویلز کو لے کر لاس ویگاس سے کیلی فورنیا کے لیے اُڑان بھری تھی۔ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد شوہر جو جہاز اُڑا رہے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوگئے اور طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔ خاتون نے اپنے اعصاب بحال رکھے اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ ان کی ہدایت پر عمل…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج 2 نئے ریکارڈ قائم ہوئے، انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح بنائی اور کاروبار کا اختتام بھی تاریخی بلندی پر کیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کے دوران 290 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 130 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید بہتری آئی اور اس میں مزید 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 86 ہزار 513 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور…

Read More

بالی وڈ کپل ایشوریا رائے اور ابھیشیک کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور دونوں شخصیات کا عوامی سطح پر مسلسل علیحدہ علیحدہ سامنے آنا بھی طلاق کی افواہوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن جولائی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک بچن کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بن گیا تھا۔ اس فوٹو شوٹ کیلئے ایشوریا اور آرادھیا کو شادی میں بچن خاندان کے باقی افراد سے الگ آتے دیکھا گیا…

Read More