Author: پاکستان ایکسپریس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 5 میں سے 4 سربراہان اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ مارچ 2004 میں حماس کے بانی شیخ احمد یاسین غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جبکہ اس کے ایک ماہ بعد اپریل 2004 میں شیخ یاسین کے جانشین عبدالعزیز الرنتیسی بھی غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔ 31 جولائی کو اسرائیل نے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران آنے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کردیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد حماس کی قیادت یحییٰ سنوار کے…

Read More

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترامیم کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ منظور کرلیا جسے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، مسودے میں اتحادی جماعتوں کی تجاویز شامل نہیں کی گئیں، اے این پی نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جبکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے مسودے کی مخالفت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے رکن عامر ڈوگر، جے یو آئی ایف کی رکن شاہدہ اختر علی، ن لیگ سے عرفان صدیقی، ایم کیو…

Read More

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ چوتھا روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری…

Read More

اگر آپ آئندہ چند ماہ میں کہیں گھومنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سستی سیاحت کے لیے گوگل سے مدد لیں۔ جی ہاں واقعی گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ کم از کم کتنی قیمت پر فضائی سفر کر سکتے ہیں۔ گوگل نے فلائٹس سرچ انجن کے لیے یہ نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس مقصد کے لیے فلائٹس سرچ انجن میں ایک نئے ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین فلائٹ شیڈول سرچ میں وقت ضائع کرنے کی بجائے صرف سستے ترین (cheapest) آپشنز کو…

Read More

لاہور: صنعت کاروں نے کہا ہے کہ مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے جائیں تو بجلی دس روپے فی یونٹ مزید سستی ہو گی۔ آئی پی پیز ایشو پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور ایس ایم تنویر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2025 ہماری معیشت کی بہتری کاسال ہے، بلند شرح سود کی وجہ سے 27 ارب ڈالر کے برابر رقوم بنکوں میں پڑے ہیں ، شرح سود کم ہو گی تو سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں جذباتی انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کریں جنہیں ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔ شاہ رخ نے بتایا کہ ان کے فلمی کیرئیر کے آغاز سے پہلے ہی ان کے والدین کا انتقال ہو چکا تھا، اور وہ ان کی کامیابیاں نہیں دیکھ سکے۔ شاہ رخ خان نے کہا، “مجھے ہمیشہ یہ احساس رہا ہے کہ میں ایسی بڑی فلمیں بناؤں جو میرے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ…

Read More

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے جب کہ ہدف 297 رنز کا ہے۔ پاکستان کو اس ٹیسٹ میں فتح کے لیے 8 وکٹیں درکار ہیں۔ تیسرا روز پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگ کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز…

Read More

ممبئی: امریکہ کے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی ہالی ووڈ کی فلم ‘دی اپرنٹس’ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جوانی کے دنوں پر مبنی ہے، خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ یہ فلم 18 اکتوبر کو بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ‘دی اپرنٹس’ کی ایک خصوصی اسکریننگ ممبئی کے ایک سنیما میں صحافیوں اور چند ناظرین کے لیے منعقد کی گئی، جہاں اعلان کیا گیا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم میں کچھ مناظر کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا…

Read More

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ رک گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن…

Read More

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس کے تحت ہرقسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ قیام امن ، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی جلوس دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ144 کے نفاذ کا…

Read More