Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
ممبئی: بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے…
اسلام آباد: سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت دوسری بار تبدیل کردیا گیا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے، جو کہ اب دوپہر 3 بجے ہوگا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہونا تھا جب کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔ دریں اثنا آج کے سینیٹ اجلاس کا…
تل ابيب: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیصریہ کے علاقے میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے مختصر بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور…
لاہور: نجی کالج میں طالبہ سےمبینہ زیادتی کے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقات کمیٹی (جے آئی ٹی) کا پہلا اجلاس ہوا جہاں غلط معلومات پھیلانے والوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کا فیصلہ ہوا۔ سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے حوالے سے مس انفارمیشن پھیلانے کے معاملے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت ہوا، جس میں پولیس افسران سمیت حساس اداروں کے نمائندوں…
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ڈالر پر انحصار گھٹانے کی غرض سے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تجارت چینی کرنسی میں کرنے، عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہونے کی اطلاعات اور مسلسل بارہ ہفتوں سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے رحجان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر ایک بار پھر تنزلی کا شکار رہا لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں…
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیے۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پی ایم ڈی سی اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں میڈیکل کالجز کو داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں تمام میڈیکل کالجز کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے نئے مرحلے میں اب حملے پہلے سے زیادہ تیز اور تیر باہدف ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کو نئے مرحلے میں داخل کر رہے ہیں۔ نئے زیادہ طاقتور اور جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حملوں میں جدید ترین گائیڈڈ میزائلوں اور خود کش ڈرون طیاروں سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بناکر اسے برباد کریں گے۔ حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ حسن نصراللہ کی…
ممبئی: کارتک آریان اور انیس بزمی کی مشہور فلم سیریز بھول بھلیاں کے مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’بھول بھلیاں 4‘ کی تیاری پہلے سے شروع ہو چکی ہے جبکہ ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ’بھول بھلیاں 3‘ نہ صرف پہلے دونوں حصوں سے بہتر ثابت ہوئی ہے بلکہ اس نے فلم سازوں کو اتنا پراعتماد بنا دیا ہے کہ انہوں نے چوتھے حصے پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ فلم کی پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز اس بات کا دعویٰ کر رہی ہے کہ ’بھول بھلیاں 3‘ کی کمائی، دوسرے…
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل غیر معمولی طور پر اضافہ ہو رہا ہے اور سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2712 ڈالر…
بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی وڈ کے دبنگ کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا…