Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
عمان: اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیمیں عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں جہاں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث اور بھارت اے کی قیادت تلک ورما کررہے ہیں۔ پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے سری لنکا اے ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔ محمد حارث کی قیادت میں پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر…
کراچی: فیڈل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ ،غیر معیاری ،غیررجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گودام پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی گئی چھاپہ مارکارروائی میں زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن…
کراچی: سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے، پاکستان میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو کے 39 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے سندھ میں مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ تازہ ترین کیسز سانگھڑ اور میرپورخاص سے رپورٹ کیے گئے ہیں جو کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کے شکار ہیں جو وائرس کی سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔ ای او سی…
حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہز پہنچ گئے۔ سنیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 8 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت میں آج آئینی ترامیم…
کراچی: بڑھتی طلب کے باوجود گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر قابو میں رہا، انٹربینک ریٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد اگرچہ معمولی نوعیت کی کمی ہوئی لیکن اوپن مارکیٹ ریٹ میں قابل ذکر کمی واقع ہوئی۔ مسلسل 12ہفتوں میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں متواتر اضافہ روپے کے استحکام کا باعث بنا اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انفلوز بڑھنے سے بھی روپے کو سہارا ملا۔ پاکستان یورو بانڈز کی ایلڈ بڑھنے سے اس میں سرمایہ کاری دلچسپی میں اضافے سے بھی اعتماد کی فضاء پیدا ہوئی۔ ایکسپورٹرز کی جانب سے ترسیلات بھنانے کا عمل محدود ہونے سے بعض…
سیاست دانوں کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنے تحفظ کے لیے اپنے ساتھ سیکیورٹی گارڈ لازمی رکھتے ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت اکثر اداکار ایئرپورٹ، پارٹی، شادی کی تقریبات، یہاں تک کہ فلموں کی پروموشن کے موقع پر بھی سیکیورٹی گارڈز کا حصار میں نظر آتے ہیں۔ ایشوریا رائے کا باڈی گارڈ کون؟ معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن فلم انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، جو اپنی دلکشی اور خوبصورتی کے لیے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، ان کے…
دوحہ: امیرِ قطر کی والدہ نے بھی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر انہیں شان دار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یحیی مر گئے ہیں، ہر گز نہیں یحیی مرے نہیں وہ زندہ ہیں، اور لوگ اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے لیکن اپنے نام کی طرح یحیی زندہ رہیں گے۔ شیخہ موزا بنت ناصر نے لکھا کہ یحیی سنوار بھی اللہ کے پیغمبر یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کی طرح زندہ رہیں گے۔ شہید زندہ ہوتے ہیں اور…
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی ہے۔ اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی سرزنش کی، پی ٹی آئی کا وفد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لئے اڈیالہ جیل گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو کھری کھری سنائی اور کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لئے جو پلان میں نے دیا تھا اس…
کراچی: فخرزمان کا دورۂ آسٹریلیا کےلیے انتخاب دشوار نظر آنے لگا، گھٹنے میں مسائل کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ فخرزمان کا شمار پاکستان کے بہترین جارح مزاج موجودہ بیٹرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں، البتہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے ان دنوں مشکل میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کےلیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا، وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انھیں 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے…
کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں 3000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2712ڈالر کی نئی بلند سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کے اضافے سے 280900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کے اضافے سے 240826روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے…