Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تو ان کے آخری لمحات کی ویڈیو اور تصاویر نے انہیں مزاحمت کی علامت بنا دیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مقابلے میں زخمی ہونے والے یحییٰ سنوار ایک مکان میں صوفے پر بیٹھے ہیں، ان کا ایک بازو زخمی ہے اور دوسرے میں ایک چھڑی تھام رکھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے چہرے پر رومال بھی لپیٹا ہو ا ہے۔ اپنے آخری لمحات میں بھی انہوں نے مزاحمت کو ترجیح دی اور اپنے…
بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 3 نئے کیسز پولیو کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 60 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پشین سے 18 ماہ جبکہ چمن میں 9 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہو گیا۔ رواں برس صوبے میں پولیو وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی۔ محکمہ انسداد پولیو حکام کے کہتے ہیں پولیو وائرس کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجہ انکاری والدین ہے۔ پولیوکے تیزی سے پھیلنے کی ایک…
ٹورنٹو: پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ وہ بل بورڈ کینیڈا کے افتتاحی پرنٹ ایڈیشن کے کور پر آنے والے پہلے فنکار بن گئے ہیں۔ اس خصوصی ایڈیشن میں دلجیت کی مشہور ‘دل-لومیناٹی’ ٹور کی خصوصی تصاویر اور پردے کے پیچھے کی کہانیاں شامل کی گئی ہیں، جس نے شمالی امریکہ سمیت دنیا بھر میں مداحوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ یہ پرنٹ ایڈیشن انفرادی طور پر یا باکس سیٹ کے طور پر دستیاب ہوگا، جس میں چار مختلف کورز شامل ہوں گے، اور ایک خصوصی سرپرائز ایڈیشن عالمی بل بورڈ منصوبے کے…
قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔ محمد عامر نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر…
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں غزہ کے شمالی علاقے میں 2 اہلکار مارے گئے جب کہ لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں زخمی ایک میجر بھی دم توڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں مارے گئے اپنے دونوں اہلکاروں کی شناخت 20 سالہ اوفیر برکووچ اور 19 سالہ الیشائی ینگ کے ناموں سے کی ہے۔ یہ دونوں سارجنٹ اسٹاف کا حصہ تھے اور غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ کرنے والی بڑی فوج کے ایک بریگیڈ میں شامل تھے۔ دونوں ملٹری آپریشن کے…
مصر کی وزارت پٹرولیم نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا، جو اس سال تیسرا اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈیزل ایندھن کی قیمتوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی قیمت اب 11.50 پاؤنڈ سے بڑھ کر 13.50 مصری پاؤنڈ فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ایڈجسٹمنٹ دیکھی گئی ہے، گریڈ کے لحاظ سے 11 فیصد سے لے کر 13 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر، 80 آکٹین گیسولین بڑھ کر 13.75 پاؤنڈ، 92 آکٹین 15.25 پاؤنڈ، اور 95 آکٹین 17 پاؤنڈ ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے جولائی…
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کردیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تو قائد ایوان اسحاق ڈار نے ایوان میں وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی اور اس تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب میں کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر اسپیکر کی ہدایت پر کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی میں بغور اس کا جائزہ لیا گیا ہے، اس کو بل…
کراچی: پاکستانیوں نے 16 دن کے دوران فوری ادائیگی کے نظام راست کے ذریعے ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ہیں، جبکہ دو سال قبل اس کی لانچنگ کے بعد 336 دنوں میں یہ ہندسہ عبور کیا گیا تھا، جو کہ راست کی مقبولیت میں تیزی سے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق راست کے ذریعے 20 ہزار ارب روپے کی 892 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں، جبکہ حالیہ 16 دنوں میں ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے، جو اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کے…
غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی ما منظر پیش کر رہا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ درجنوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے۔ خوراک، پانی، ادویات اور…
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گئی ہے اس لیے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے…