Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے کے بعد اب معافی مانگ لی ہے۔ اس شخص نے دعویٰ کیا کہ دھمکی والا پیغام سلمان خان کو غلطی سے بھیج دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر سلمان خان اپنی جان بچانا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، بصورت دیگر ان…
ISLAMABAD: نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی ارکان کی عدم شرکت پر ملتوی کردیا گیا اور کمیٹی نے پی ٹی آئی کو منانے کے لیے ان کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ نے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیے۔ ذرائع کے مطابق تین سینئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بجھوائے گئے ہیں، جن میں موسٹ سینئر جسٹس منصور ہیں اور ان کے بعد جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ایک صفحے…
اسلام آباد: ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا ہے اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام 12 ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئےسینیٹ سے چار نامزد ممبران کے نام اسپیکر آفس کوموصول ہوگئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ( ف ) نے کامران مرتضیٰ جبکہ پیپلز پارٹی نےفاروق ایچ نائیک کو نامزد کیا ہے، مسلم لیگ ن نے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو نامزد کیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی…
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کےلیے پنڈی اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کی تیاری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ اسپنرز کیلئے سازگار بنانے کی کوشش ہوگی، پچ کو سکھانے کیلئے پنکھے اور ہیٹرز…
اسلام آباد: پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے دو ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ…
شہرہ آفاق برطانوی گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان کی موت کی وجہ بھی پتا چل گئی ہے۔ معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن 31 سالہ گلوکار لیام پین کی 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا تھا انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے، جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے…
تل ابيب: نیتن یاہو حکومت نے ایران کو اسرائیل کے فوجی اڈوں سے متعلق اہم اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 7 یہودی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے ساتوں اسرائیلی شہریوں کا تعلق حیفہ سے ہے اور ان میں ایک فوجی اور 2 نابالغ بچے بھی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں نے ایران کے لیے سیکڑوں کام انجام دیے تھے۔ جن پر تل ابیب میں کریا ڈیفنس ہیڈکوارٹر، نیواتیم اور رامات ڈیوڈ ایئر بیس کے ساتھ ساتھ آئرن ڈوم بیٹری سائٹس سمیت فوجی اڈوں اور سہولیات کی تصاویر اور معلومات جمع کرنے کا الزام ہے۔ ان…
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پر ووٹ دیا یا نہیں جو حکومتی صف میں کھڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو غیرآئینی ترمیم کی گئی ہے یہ چند اشرافیہ کے لیے کی گئی ہے، اشرافیہ کے نیچے عدلیہ کو لاکر عدلیہ کو محکوم بنادیا گیا ہے۔ علی امین گنڈاپو رنے کہا کہ ایسی حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا جس کے پاس جائز مینڈیٹ نہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے تو…
انقرہ: ترکیہ میں صدر طیب اردوان کے سخت مخالف اور 2016 کے ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ، عالم دین فتح اللہ گولن 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ترک میڈیا اور گولن سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ فتح اللہ گولن مختصر عرصے علالت کے بعد امریکا کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔ فتح اللہ گولن نے ترکیہ اور دیگر ممالک میں ایک طاقتور اسلامی تحریک ہزمت کی بنیاد رکھی تھی اور ایک وقت میں وہ ترک صدر طیب اردوان کے اتحادی تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان ہونے والے اختلافات کے نتیجے میں فتح…
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل جواب طلب کرلیا۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ…