Author: پاکستان ایکسپریس

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف جلد بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ’کٹر کراچی‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کٹر کراچی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔ کٹر کراچی کے ٹریلر کو دیکھ کر اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کر گرد گھومتی…

Read More

اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا، تازہ حملوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی پر مامور 9 امدادی کارکن شہید ہوگئے۔ غزہ میں ہی اسرائیلی فوج نے ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح غزہ کے ایک اور مقام پر بھی اسرائیلی بمباری میں مزید 4 فلسطینی شہید…

Read More

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہائبرڈ ماڈل پر رضامند ہوگئے اور آئی سی سی نے اس کی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئَنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی کے لیے پاکستانی نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔ دونوں فریقوں کے درمیان یہ بھی طے پایا ہے کہ اسی طرح 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 11ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرکے 110852 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 1753 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس کی ایک لاکھ 10 ہزار اور ایک لاکھ 11…

Read More

بھارت میں کئی معروف شخصیات کی شادیاں اپنی خوبصورتی اور شاہانہ طرز کی وجہ سے مشہور رہیں، لیکن ان میں سے کئی شادیاں علیحدگی پر ختم ہوئیں، اور ان کی طلاقیں بھی مہنگی ترین ثابت ہوئیں۔ ان میں نہ صرف بالی وڈ اسٹارز بلکہ اسپورٹس شخصیات بھی شامل ہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال ان کی علیحدگی کا اعلان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب نے طلاق کی صورت میں ثانیہ کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے۔ کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربیئن ماڈل و اداکارہ…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے اپنے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ (11 دسمبر)کو ہونے کا امکان ہے، ٹورنامنٹ کے ہائبرڈ پر کھیلے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلئے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ بھارت کی…

Read More

DAMASCUS,: اسرائیل نے شام کے تین اہم فضائی اڈوں پر بمباری کی ہے، جن میں قمشلی، شنشار بیس، اور عقبہ کے فضائی اڈے شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، یہ حملے شام کے مختلف علاقوں بشمول حمص اور دمشق کے جنوب مغربی حصوں میں کیے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ "المرصد” کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے شام پر 100 سے زائد فضائی حملے کیے۔ رامی عبدالرحمان نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی فوجی کی قوت…

Read More

راولپنڈی: جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں انہیں چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی…

Read More

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ کا آغاز 1035 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 1103 پوائنٹس کی بڑی…

Read More

ممبئی: الو ارجن کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم "پشپا 2: دی رول” نے باکس آفس پر دھماکہ خیز انٹری دی ہے۔ فلم نے پہلے دن 175.1 کروڑ روپے نیٹ کمائی کرکے ہندوستانی سینما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کیا، جو اس سے پہلے ایس ایس راجامولی کی فلم "RRR” کے پاس تھا۔ "پشپا 2” کے زیادہ تر کلیکشن تلگو ورژن سے آئے، جس نے 95.1 کروڑ روپے کمائے، جبکہ ہندی ورژن نے 67 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا۔ تمل ورژن نے 7 کروڑ، ملیالم نے 5 کروڑ اور کنڑ ورژن…

Read More