Author: پاکستان ایکسپریس

کراچی: سندھ اسمبلی نے 26ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچز کے قیام کے حوالے سے قراردار کثرت رائے سے منظور کرلی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے 26 ویں ترمیم کے حق میں قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد پیش کی اسے بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے پیش کی جانے والی قراردادوں کی مخالفت کی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے…

Read More

مصر میں تین برس تک قائم رہنے والی شادی ایک ناقابلِ تصور وجہ سے ختم کرنی پڑ گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شرقیے صوبے سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے علم میں ایک خاندانی بیٹھک کے دوران یہ بات حادثاتی طور پر آئی کہ شوہر ،بیوی کا رضاعی چچا ہے۔ شوہر "محمود” کی بیوی اس کے ماموں کی بیٹی تھی۔ ان دونوں کی شادی تین برس قبل ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاہم، کچھ عرصہ قبل دونوں پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کی شادی جائز نہیں اور انھیں اپنا نکاح ختم کر دینا چاہیے۔ محمود کے ماموں…

Read More

بھارتی سپر اسٹار پربھاس کی فلم "سالار: پارٹ 2 – شوریاانگا پروَم” کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلم کا پہلا حصہ "سالار: پارٹ 1 – سیس فائر” باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابیاں حاصل کر چکا ہے اور اب شائقین کو سیکوئل کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ہدایت کار پراشانتی نیل، جنہوں نے K.G.F سیریز اور سالار کے پہلے حصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اب پارٹ 2 کے ذریعے ایکشن سنیما کا نیا معیار قائم کرنے جا رہے ہیں۔ فلم میں پربھاس کے ساتھ پرتھوی راج سکومارن بھی نظر آئیں گے، اور یہ سیکوئل پہلی…

Read More

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں 378 پوائنٹس کی تیزی سے آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ہوا اور 474 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر 86940 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 86807…

Read More

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف ریکارڈ 344 رنز بنا ڈالے۔ خیال رہےکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنز بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔ نیروبی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔ زمبابوے کےکپتان سکندر…

Read More

تل ابیب: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عفر کاسف نے فلسطینیوں کے قتل عام کے مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسرعزی رابی نے اسرائیلی حکومت کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کو بھوک یا نسل کشی سےختم کریں۔ عفر کاسف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جنگی جرائم پراکسانے والے اسرائیلی پروفیسرزکوبرطرف کیاجائے، پروفیسر عزی رابی جیسےافرادکو اسرائیلی حکومت سزادے۔ واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاد اکثریت رکھنے…

Read More

ISLAMABAD: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی پر چین نے حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اپنے پاور سیکٹر کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی درخواست پر چین کی جانب سے حوصلہ افزا جواب موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بات چیت کا آغاز کیا ہے، اور جواب حوصلہ افزا ہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹرآئی ایم ایف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا…

Read More

KARACHI: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس سے انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 695 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 86753 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کے نتیجے میں انڈیکس میں 749 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 86807 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ واضح…

Read More

راولپنڈی: پاکستان کی جانب سے تیسرےٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کرنےکا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینےکی کوشش کی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو…

Read More

اسرائیلی فورسز سے دوبدو مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حماس کےسربراہ یحییٰ سنوار نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران عرب ثالثوں نے حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کو غزہ جنگ چھوڑ کر مصر جانےکا موقع دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یحییٰ سنوار نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا اور جنگ کا میدان چھوڑنے کے بجائے اپنی سرزمین پر رہنے کو…

Read More