Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کا جواں سال بیٹا ابراہیم بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور چند روز میں ہی اسرائیلی غاصب فورسز نے محاصرے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شمالی غزہ میں اسرائیل نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کرکے جنریٹراورآکسیجن پلانٹ تباہ کردیے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اسپتال سے طبی عملے اور کئی مریضوں کو گرفتار کرلیا اور ادویات…
خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس اور آرمی کی جوائنٹ چیک پوسٹ ’اسلم‘ پر خودکش حملہ میں 8 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ سینئر پولیس آفیسر کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑادیا۔ شہید افراد میں چار پولیس اہلکار، 2 فوجی اور دو عام شہری شامل ہیں۔ دھماکے میں چیک پوسٹ کے ساتھ ساتھ ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔…
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے "Fade” کے ذریعے شہرت کی اندھیری اور کٹھن حقیقتوں کو بے نقاب کیا ہے۔ گانا صرف ایک میوزک ٹریک نہیں بلکہ علی ظفر کی زندگی کے اس پہلو کی عکاسی ہے جو عموماً پردۂ اسکرین پر دکھائی نہیں دیتا۔ اس گانے میں علی ظفر نے اپنی جذباتی اور ذہنی صحت پر شہرت کے اثرات کو بیان کیا ہے اور اپنی اہلیہ عائشہ کو ایک "تسکین کا مرکز” ظاہر کیا ہے۔ "Fade” میں علی ظفر نے نہ صرف شاعری لکھی اور موسیقی ترتیب دی بلکہ ویڈیو کی ہدایت بھی…
کینیڈا کے ایک علاقے میں منعقد ہونے والے میونسپل الیکشن میں کوئی بھی شخص میئرشپ کی دوڑ میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا۔علاقہ حکام غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر تشویش میں مبتلا ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے سسکیچوان کے علاقے کائل میں حکام نے بتایا کہ نومبر 2021 میں منتخب ہونے والے میئر جارج ولیم اس سال ریٹائر ہو رہے ہیں اور اب تک ان کی جگہ لینے کے لیے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ہے۔ ٹاؤن کونسل میں ایک اوپن اسپاٹ ہے اور اس پر بھی کوئی امیدوار سامنے نہیں…
کراچی: پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب مزید سکڑ گیا، ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد صرف 16 رہ گئی، فضائی آپریشن کے بوئنگ 777ساختہ 12جہازوں میں صرف 5طیارے فضاؤں میں اڑ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ بالخصوس شعبہ انجینئرنگ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی انتظامی حالت اس وقت مزید کمزور ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فضائی بیڑے میں شامل 33جہازوں میں صرف 16جہاز اڑان بھرنے کے قابل رہ گئے ہیں، پرزہ جات کی عدم دستیابی، انجنوں کے چیکس…
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پرمہم چلانے والے 16 افراد گرفتار کرلیے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ فیک نیوز پھیلانے والے 138اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ہیں جبکہ توڑپھوڑ اور تشدد میں 40 طلبہ ملوث تھے جن کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پرجعلی مہم چلاکر انتشارپھیلانے والوں کےخلاف کارروائی جاری ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر غیر مصدقہ خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں طلبہ نے احتجاج کیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔…
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا کے مطابق بجلی جولائی 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی و صولی دسمبر 2024 کے بلوں میں کی جائے گی۔ کے الیکٹرک نےجولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان…
تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53 رنز کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16، 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا۔ قومی بیٹر سعود شکیل نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے ٹیسٹ…
بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے حال ہی میں اپنے ابتدائی دنوں میں انڈسٹری میں درپیش مشکلات کا کھل کر ذکر کیا۔ ایک انٹرویو میں ملیکہ نے انکشاف کیا کہ کچھ بالی ووڈ ہیروز رات کے وقت انہیں فون کر کے ملاقات کی درخواست کرتے تھے اور ان کے بولڈ کرداروں کو ذاتی حدیں پار کرنے کا جواز بناتے تھے۔ ملیکہ شراوت نے کہا کہ اداکار سوچتے تھے کہ اگر وہ اسکرین پر بولڈ کردار نبھا سکتی ہیں تو آف اسکرین بھی ان کے ساتھ سمجھوتا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، کچھ ہیروز نے انہیں رات کے وقت اپنے…
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ سنور کی اسرائیلی فوج کی ساتھ جھڑپ میں شہادت اور ان کے آخری لمحات کی ویڈیو نے دنیا بھر لوگوں کو متاثر کیا۔ یحییٰ سنوار کے آخری لمحات کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی حالت میں ایک صوفے پر بیٹھے یحییٰ سنوار آخر وقت تک مزاحمت کے راستے پر ڈٹے رہے اور اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کو ہی اسرائیلی ڈرون کی جانب اچھال دیا۔ ترک میڈیا کے مطابق یحییٰ سنوار کا یہ عمل جہاں غزہ اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مزاحمت کا استعارہ بن گیا وہیں اس…