Author: پاکستان ایکسپریس

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے سے 90345 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ بازار میں 56 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 11728 ارب روپے ہے۔…

Read More

MARDAN: طورو میں 4 سالہ بچی کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ننھی مرجان دختر رحمان علی آج دوپہر گھر سے پڑوس گئی تھی، کچھ دیر بعد بچی کی لاش گھر کے باہر ملی، بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بچی سے زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہو گی۔

Read More

کراچی: پی آئی اے کا فضائی میزبان موبائل فونز کی اسملنگ میں ملوث کراچی بیس(قومی ائیرلائن ڈویژن) سے تعلق رکھنے والاسینئرفلائٹ اسٹیورڈ فیصل مجید پہنور کینیڈا سے وطن واپسی کی پرواز پی کے 782کے ذریعے پاکستان پہنچا جہاں اس سے 16 موبائل فون برآمد ہوئے اور اس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کو شوکاز نوٹس جار کیا۔ ائیرپورٹ پرمتعین کسٹم حکام نے شک کی بنا پر مذکورہ کیبن کریو کی تلاشی لی جس کے دوران اس کے جسم سے مہارت کےساتھ چپکے 16 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ جنرل مینیجر پی آئی اے فلائٹ سروسز کی جانب…

Read More

عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گرگئی ہیں اور برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Read More

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ممبئی میں واقع دادار ریسٹورینٹ سے 80 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی چوری ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار کے مالک اور باندرہ کے تاجر روحان خان نے ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے اپنی قیمتی گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر ممبئی کے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں درج کروادی ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی ایم ڈبلیو کی چوری کا واقعہ گزشتہ روز ریسٹورینٹ کے باہر پیش آیا جہاں کار کے مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں تھے۔ کار کے مالک نے اپنی بی ایم…

Read More

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکےکوچنگ کے حق میں نہیں، تعیناتی کے وقت گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، گیری کرسٹن کو سلیکشن معاملات میں مضبوط اختیارات کا کہا گیاتھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکواڈسلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے، گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈےکپ کےدوران ہوم روک کیا تھا، گیری کرسٹن نے…

Read More

غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 3 صحافیوں سمیت 53 فلسطینی جب کہ لبنان میں 21 شہری شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے نصیرات کے پناہ گزین کیمپ کے اسکول میں ایک بار پھر بمباری کی جس میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ میں شجائیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 صحافی بھی شہید ہوگئے۔ مجموعی طور پر 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے آج لبنان میں بھی بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں 21 شہری شہید ہوگئے جب کہ دو بدو جھڑپوں میں…

Read More

ویب ڈیسکOctober 28, 2024 facebooktwitterwhatsappmail چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کیلئے جسٹس منصور علی شاہ نے 6 ماہ کا پلان دینے کی تجویز دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کیلئے پر عزم ہوگئے، پہلے فل کورٹ اجلاس میں زیر التوا مقدمات، مقدمات کے اندراج اور نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام مستقل ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت…

Read More

کراچی: ایئر فورس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کلو 376 گرام منشیات برآمد کر کے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف عملے نے مسافر شیر خان اور پشاور ایئر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ اسلام آباد میں مسافر نے مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات اندرسوں (مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی…

Read More

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اڈے پر کھڑے ہوئے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ وسطی تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس کے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک بس اڈے پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور…

Read More