Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ نمائندہ ہے، ہمارا کوئی امیدوار ضمنی الیکشن نہیں لڑے گا، مقتدرہ کی اسمبلی نہیں عوامی اسمبلی چلے گی، الیکشن کمیشن کوایک نتیجہ بھی مرتب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ نمائندہ ہے، ہمارا کوئی امیدوار ضمنی الیکشن نہیں لڑے گا، 8فروری کے انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے، الیکشن 2018 کے بعد ایک بار پھر 2024 میں عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا ہے، فیصلے اب ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے،…

Read More

اسلام آباد ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں تو بارڈر پر تمام انٹرنیشنل قوانین نافذ کرنا ہوں گے، بارڈر پر دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہوگی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر بارڈر کہ صورتحال میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ھے۔ پاکستان میں دھشت گردی کا منبہ افغانستان میں ھے اور باوجود ھماری کوششوں کے کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا۔ بلکہ دھشت گردی کے ٹھکانے ان کے علم میں ھونے کے باوجود ان کی سر زمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ…

Read More

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعظم شہبازشریف کا چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ، ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی، چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے وزیر قانون بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی تھی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ساتھ ہونگے ۔ملاقات میں وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کریں گے۔ 2700 ارب سے زائد کے ٹیکس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ذرائع وزیر اعظم چیف جسٹس خصوصی ٹربیونلز یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کرینگے۔ اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔ اٹارنی…

Read More