Author: پاکستان ایکسپریس

لندن۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورولڈ نیوز):فروری 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس سے کارپوریٹ انخلا نے غیر ملکی کمپنیوں کو 107 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا اوران کو مجموعی آمدنی میں کمی کا سامنا کر نا پڑا۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فروری 2022 میں یوکرین میں ماسکو کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد گزشتہ سال اگست تک روس سے انخلا کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے نقصانات کے حجم میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، جو کارپوریٹ شعبے کا ایک بڑا مالی نقصان ہے۔ عالمی رسک کنسلٹنسی ایس۔ آر ایم کی کارپوریٹ…

Read More

اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی طرف سے خط پر غیر جانبدار ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعظم یہ معاملہ (کل) جمعہ کو وفاقی کابینہ میں پیش کریں گے، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت اپنے فرائض سے احسن طریقہ سے عہدہ برآ ہو گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان…

Read More

اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی تشکیل اور عطاءاللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال…

Read More

روس کےدارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملےکی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔ خیال رہے کہ ماسکو میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 139 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی نےحملےکا الزام امریکا، برطانیہ اوریوکرین پر لگایا ہے۔

Read More

دبئی ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ ) متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے لیے ملازمین کو لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تازہ ترین فلکیاتی حسابات کے تحت رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ بروز منگل سے شروع ہونے کا زیادہ امکان ہے، توقع ہے اس بار یہ مقدس مہینہ پورے 30 دن تک جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں رہائشیوں کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کے موقع پر 6 دن کی چھٹی مل سکتی ہے، مقدس مہینے اور تہوار کی اصل تاریخیں اس وقت سے مشروط ہیں جب چاند نظر آتا ہے، جس سے روایتی طور پر اسلامی ہجری کیلنڈر میں…

Read More

منامہ ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ ) خلیجی ملک بحرین نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نئے فوائد کی منظوری دیئے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔ گلف ڈیلی نیوز اور زاویۃ کے مطابق پارلیمنٹ کی مالیاتی اور اقتصادی امور اور دیگر سروسز کمیٹیوں نے ملازمین سے متعلق ترامیم کو آگے بڑھانے کی سفارش کی، جس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین نئے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جن میں کسی بھی ایسے ٹاسک کیلئے اضافی تنخواہ بھی شامل ہے جو ان کے بیان کردہ معاہدے سے متعلق کام کی تفصیل سے باہر ہو، اس کے ساتھ 2 دن کے ویک اینڈ اور ملازمت شروع…

Read More

ابوظہبی ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز ) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنی ویزا استثنیٰ پالیسی کے تحت 87 ممالک کو پیشگی ویزا کے استثنیٰ کی فہرست میں شامل کرلیا، جس سے سیاحوں کے لیے خلیجی ملک کا سفر مزید آسان ہوجائے گا۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل حکومت نے واضح کیا ہے کہ جی سی سی کے شہریوں کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا یا سپانسر شپ کی ضرورت نہیں ہے، وہ یو اے ای کے داخلے کی بندرگاہوں پر پہنچنے پرجی سی سی ریاست کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کر ملک میں داخل…

Read More

پیرس(پاکستان ایکسپریس ورلڈ) یوم پاکستان کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان پیرس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد، سفارتی کور کے ارکان، میڈیا کے نمائندوں اور سفارتخانے کے حکام نے شرکت کی۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا۔ اپنے ریمارکس میں سفیر نے کہا کہ 1940 میں آج کے دن مسلمانوں نے ایک "علیحدہ ریاست” یعنی ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اپنی خواہشات کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے…

Read More

اسلام آباد ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے، یقینی بنائیں گے کہ ہر غیر ملکی بالخصوص چینی شہری پاکستان میں محفوظ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، قوم نے پچھلی دو دہائیوں…

Read More

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 مارچ 2024ء) وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے امیدوار ہے، ایشیاء پیسیفک گروپ کے ممالک نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو وزارت خارجہ میں افطار ڈنر میں خوش آمدیدکہناباعث اعزاز ہے، افطار ڈنر میں سفارتی برادری کی شرکت پر شکرگزار ہوں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2025 اور 2026 کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کیلئے امیدوار ہے، ایشیاء پیسیفک گروپ کے ممالک نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔ پاکستان…

Read More