Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ31 ہزار روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ31 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,285 روپے کے اضافے سے 1,96,760 روپے سے بڑھ کر 1,98,045 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,80,363 روپے سے بڑھ کر 1,81,541 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے…
اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹریڈ ڈیلی گیشن آف سیسمی سیڈ ز ایکسپورٹر‘‘ میں شرکت کے لئےیکم اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش مئی کے مہینے میں چین کے بڑے شہروں میں منعقد کی جائے گی جس میں تل اور تلوں سے بنائی گئی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ تل اور اس کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری…
اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 544.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری میں اٹلی سے ترسیلات زرکاحجم 73.9 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوجنوری میں…
اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی…
اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے 67ہزارکی حدعبورکرلی ہے ۔جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا،100 انڈیکس نیا ر یکا ر ڈ بناتے ہوئے 67 ہزار ایک سو 42پر ٹریڈ کررہا ہے۔ ا ب تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 594 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کا 100 انڈیکس تیزی کے ساتھ جاری رہا، 594.34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.89 فیصد کی مثبت تبدیلی سے 66,547.79 پوائنٹس کے مقابلے 67,142.12 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری دن دوران مجموعی طور پر 16.159 ارب…
اسلام آباد۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ماجد بشیر کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ماجد بشیر کو ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ کردار پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا ،جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد تمام ایسوسی ایشنز اور یونٹس کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ماجد بشیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو…
فلوریڈا۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک کو شکست دی ۔میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر…
چٹوگرام۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 30 مارچ سے 3 اپریل تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔ میچ بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔آئی لینڈرز کو میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ مہمان سری لنکن ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 328 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور…
لندن۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی…
فلوریڈا۔28مارچ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروااور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی جیسیکا پیگولا اور فرانسیسی ٹینس سٹار کیرولین گارشیا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں جاری ہے۔ جمعرات کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروانے عمدہ کھیل…