Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
روم (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان نے اسرائیل کو اپنی مکمل حمایت کی پیشکش کرتے ہوئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد جی-7 ممالک امریکا، جاپان، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اٹلی اور کینیڈا کے سربراہان کے ورچوئل اجلاس میں ایران کی مذمت کی گئی اور اسرائیل سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے…
واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئے قرض کیلئے مذاکرات طویل اور مشکل ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کوابھی بھی بہت سےمسائل حل کرنے ہیں۔ کرسٹیلینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سےنیا قرض لینےکا خواہشمند ہے تاہم پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں، پاکستان میں ٹیکس کےحوالےسےزیادہ شفاف ماحول پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے موجودہ آئی اہم ایف کا پروگرام کامیابی سے پورا کیا اور پاکستان…
لاہور ( پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں براہ راست کارروائیوں میں ملوث ہے، رانا ثنا اللہ اچھے دوست اور بھائی ہیں، اُن کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل میں ملوث شخص عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے اور اب تک شک بھارت پر جا رہا ہے کیوں کہ عامر…
اسلام آباد(پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگے تیل پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں کوقابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے،بجلی کی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے،ونڈ ،پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے،حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے ،بجلی کی چوری کی روک تھام میں پنجاب کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے، دوسرے صوبے بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مربوط اقدامات اٹھائیں، این ڈی ایم اے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے صوبوں…
سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
ریاض :سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مشرق وسطی ٰمیں بڑھتی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ایس پی اے اور عرب نیوزکے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے دفاع نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔دونوں رہنمائوں نے فوجی اور دفاعی شعبے میں سٹریٹجک شراکت داری اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے تاہم اب تک اس کی شدت میں کمی نہ ہوسکی اور جنگ بندی سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرت کیمپ میں مزید 5 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 24 گھنٹے میں 43 فلسطینیوں کو شہید کیا، صیہونی طیاروں نے خان یونس میں یورپین پسپتال کے اطراف بھی بم برسائے۔ قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہے، مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار…
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ، سعودی، قطر اور روس، ترکیہ، شام کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہ اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک رابطے میں 13 اپریل کو ہونے والے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں پیشرفت،بڑھتی کشیدگی اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کےعلاوہ ایران اور قطر کے وزرائےخارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن…
13 اپریل کو رات گئے ایرانی حملے میں اسرائیل نے جنوبی صحرائے نیگیو میں نیواتیم ایئربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے بتایا کہ ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کے 3 رن ویز کو نقصان ہوا، نیواتیم ایئربیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی محاذ ہے۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ…
اداکارہ نوال سعید نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں ساتھی اداکار کے ساتھ رومانوی کردار کرنے کے دوران محبت ہوگئی تھی لیکن بعد میں راہیں جدا کرلیں۔ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔ اس دوران ایک سوال کے جواب میں نوال سعید نے کہا کہ انہوں نے کئی رومانوی ڈرامے کیے ہیں، کبھی کبھار حقیقت میں بھی ایسے ڈراموں کے کردار سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ایسا بھی ہوا ہے کہ رومانوی کردار کرتے وقت…
نامور اداکار اور کامیڈین یاسر حسین نے کہا ہے کہ وہ اور اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز دوسرے بچے کے بارے میں جلد منصوبہ بنائیں گے۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی اور وہ رواں برس تین سال کے ہوجائیں گے۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں نادیہ حسین کے شو ’تھوڑی سی مستی‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیملی پلاننگ اور والدین پر معاشرے…