Author: پاکستان ایکسپریس

واشنگٹن (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری اداروں کےنقصان کا حجم دس کھرب روپےہے، ٹیکس بیس نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا،;ایف بی آر نظام; ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے محمداورنگزیب…

Read More

امریکی حکومت نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالرز کی امداد کا بل منظور کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امداد کا بل منظور کیا، اسرائیل کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی امداد میں 14 ارب ڈالرز کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا امدادی پیکیج بھی منظور کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کا بل منظوری کے بعد اب سینیٹ میں…

Read More

ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے سلسلے میں ترکیہ کے سرمایہ کار گروپ کے وفد نے لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکیہ کا سرمایہ کار گروپ آج کراچی ایئر پورٹ کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ترکیہ کے گروپ کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کا دورہ کرایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکیہ کا سرمایہ کار گروپ اسلام آباد ایئر پورٹ کا پہلے ہی دورہ کر چکا ہے۔

Read More

ڈی آئی خان (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ…

Read More

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات پر تجارتی اداروں پرامریکی پابندیوں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پہلے بھی پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق الزامات پربناء ثبوت تجارتی اداروں کی ایسی فہرستیں سامنےآئیں، ہم تازہ ترین امریکی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہیں لیکن ماضی میں ہم نے کئی ایسے واقعات دیکھےجہاں محض شک پرفہرستیں بنائی گئیں، اُس وقت بھی ملوث اشیاء کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں لیکن انہیں حساس سمجھاجاتا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز…

Read More

امریکا نے پاکستان کو آلات فراہم کرنے والی چار غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگادی۔ امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں چین کی تین اور بیلاروس کی ایک کمپنی شامل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔ امریکی پابندیوں پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین امریکی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، پہلے بھی پاکستانی میزائل پروگرام سے متعلق الزامات پر ثبوت کے بغیر تجارتی اداروں کی فہرستیں سامنے…

Read More

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ وزیرخزانہ نے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کیں جس میں اہم سرمایہ کاروں نے عندیہ دیا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے پاکستان سے متعلق رویوں میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے آنے والے…

Read More

ابوظہبی (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے حال ہی میں ملک بھر میں خراب موسمی حالات کے دوران لوگوں کی جانب سے دکھائے جانے والے شعور اور ذمہ داری کی سطح کو بھی سراہا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی حالت کااز سر نو جائزہ لینے پر تیزی…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و سٹرٹیجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کروں گا، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں،بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں،سرمایہ کاری بورڈ، ایس آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتیں سعودی وفد کے مابین مذاکرات میں طے شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے لائحہ…

Read More

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے ، اخلاقی اور سیاسی سرمائے کی بدولت ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں، آئیے ایک مزید خوشحال پاکستان کیلئے تعاون اور اتفاق رائے کے سیاسی اصولوں کاعملی مظاہرہ کریں

Read More