Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈیپ) کو برآمدات کے فروغ اور صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے 14نکات پر مشتمل سفارشات ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا روایتی حریف دنیا میں پاکستان کی پہچان سمجھے جانے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات کی برآمدات کو متاثر کرنے کی حکمت عملی کے تحت مراعات اور ریلیف دے رہا ہے ۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی جانب سے وزارت تجارت اور ٹڈیپ کو ارسال کی گئی سفارشات میں کہا…

Read More

روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے فائٹو سینیٹری خدشات کو دور نا کیا گیا تو وہ چاول کی درآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کردے گا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے ’میگاسیلیا اسکالرس (لو)‘ کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایف ایس…

Read More

جدہ (پاکستان ایکسپریس نیوز ورلڈ) سعودی عرب میں سینما گھروں کو کھلے 6 برس گزرچکے ہیں اور اب تک 61 ملین ٹکٹ فروخت کئے جاچکے ہیں ۔عکاظ کے مطابق میڈیا جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران سعودی عرب کے 66سینما گھروں میں 61 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے جس سے ہونے والی آمدنی 3.7 ارب ریال رہی جبکہ 2018 میں سینما گھروں کے آغاز کے پہلے برس 633130 ٹکٹ فروخت ہوئے۔ دوسرے برس 2019 میں 6847523 جبکہ سال 20 میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی تعداد 6596073 تھی۔ 2023 میں…

Read More

مقبوضۃ بیت المقدس (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) اسرائیل کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رُکنیت کی حمایت میں ووٹ دیا اُن کے سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کی رکنیت کے معاملے پر امریکی ویٹو کے بعد واشنگٹن سے تعلقات پر ’نظرثانی‘ کی جائے گی۔رواں ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے پیش کی گئی قرارداد…

Read More

دبئی (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):متحدہ عرب امارات میں فیملی اقامہ کے لیے نئی شرائط جاری کی گئی ہیں۔امارات الیوم کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت وشہریت کی جانب سے نئی شرائط کے بارے میں کہا گیا کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اپنی فیملی کے لیے اقامہ حاصل کرسکتا۔فیملی اقامے کے لیے کم از کم آمدنی 4 ہزار درھم یا ماہانہ تین ہزاردرھم اور رہائش کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔فیملی اقامہ کے لیے 18 برس سے زائد تمام ممبران کا میڈیکل چیک اپ کرانا ضروری ہوگا۔ چیک اپ مقررہ طبی اداروں کا ہی قابل قبول ہوگا۔اتھارٹی نے کہا…

Read More

جدہ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ لوڈنگ ٹرکس اور بسوں کے لیے دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے۔ اتوار 21 اپریل سے خود کار سسٹم کے ذریعے چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ق نیوز کے مطابق اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ سروسز سے منسلک اداروں کو تین زمروں میں تقسیم کیا تھا جن میں ٹیکسی سروس کے لیے 13 مارچ 2022 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔دوسرے زمرے میں سکول بسوں کے لیے مرتب قوانین پرعمل درآمد کےلیے یکم فروری 2023 کی ڈیڈ لائن تھی۔ تیسرا مرحلہ لوڈنگ ٹرکس اور بڑی بسوں کا تھا…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ان کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چیمبر ہاؤس میں دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی انتہائی اہمیت کی حامل ہے…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ) پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری میں متوقع نمایاں توسیع کے جواب میں آرٹیکل 6 کوآپریشن (ایس پی اے آر 6 سی) پروگرام کے تحت لاہور اور کراچی میں اہم ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جو 2023 کے اختتام تک اپنی پیداواری صلاحیت 83 ملین ٹن سالانہ سے بڑھا کر 99 ملین ٹن کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والی ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ان ورکشاپس میں سیمنٹ کے شعبے میں کاربنائزیشن کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جو عالمی سطح پر انسانی…

Read More

لاہور (پاکستان ایکسپریس ورلڈ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ پاک افغانستان کے درمیان تاریخی سماجی و معاشی تعلقات کے باوجود تجارتی حجم پوٹینشل کی عکاسی نہیں کرتا،باہمی تجارت بڑھانے کے لیے مشترکہ اور ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار افغان تجارتی وفد کے سربراہ و بورڈ ممبر افغانستان چیمبر اور پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر کے معاون صدر خان جان الوک اوزئی سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں اجمل صافی، ببرک اکبر، غریب اللہ، نقیب اللہ سیفی، محمد سلیم افغان،…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) پشین جلسے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر پی پی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو بیچنے والے کا نام کیوں نہیں لیتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پشین جلسے میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے پشین میں بلوچستان کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی، اگر انہیں اسمبلیوں کی فروخت کے ریٹ کا علم ہے تو…

Read More