Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ) ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 1301 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کسی اسی مدت کے مقابلے میں 181 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر 463 ملین ڈالر کا زر مبادلہ خرچ…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں آئی ٹی کے شعبہ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارتوں سے آراستہ کرکے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے ، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آئی ٹی کے شعبے میں خواتین کی خدمات کی پذیرائی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم محمد…
سان فرانسسکو (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):سوشل میڈیا سروس فیس بک کی پیرئنٹ کمپنی ’’میٹا ‘‘نے کہا کہ رواں سال پہلی سہ ماہی( جنوری تا مارچ) کے دوران اس کی آمدنی 36.5 ارب ڈالر رہی جو 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے، خالص منافع12.4 ارب ڈالر رہا۔ اے ایف پی نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق اس کے یومیہ صارفین( جو کم از کم اس کی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں) کی تعداد3.2 ارب ہے جس کی وجہ سے ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے ،بالخصوص اشتہارات کی مد میں…
اسلام آباد : (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور ان کےافسران کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ۔ بانی پاکستان تحریک انصاف کی فیئر ٹرائل کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بڑا حکم جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور ان کے افسران کے خلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق الزام ہے کہ بانی پی ٹی…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) قومی اسمبلی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے کا فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے جس کے بعد مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکومتی اتحاد جبکہ 11 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملے گی، اسی طرح پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن اور کشمیر کمیٹی کا چیئرمین حکومتی اتحاد سے ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ فریم ورک کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں 13، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں…
لاہور (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ کی کرسی اللہ تعالیٰ نے مجھے دی ہے اور مجھے آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار شامل ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں اس تعداد…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی اور سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتائیں یہ جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا ہے؟ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت کو متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے وہاں زیادہ سزا ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل نے پوچھا آپ دیکھتے نہیں کہاں سے آتے ہیں آپ؟ نیول، رینجرز ہیڈکوارٹرز،گورنر اور وزیراعلیٰ…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار افغان دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد حبیب اللہ نے دوران تفتیش بتایا کہ پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، حملے کیلئے ہمیں راکٹ لانچر، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ فراہم کیا گیا۔ دہشتگرد حبیب اللہ نے بتایا کہ ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔ ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد حبیب اللہ عرف خالد ولد خان محمد کو 23 اپریل کو پشین میں دوران آپریشن زخمی حالت…
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، 2017 کے بعد کسی ایرانی سربراہ مملکت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں گے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا استقبال وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اپنے دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستانی ہم منصب صدر آصف علی زرداری…
اسلام آباد/بیجنگ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے حوالہ سے زراعت کا شعبہ پاک چین دو طرفہ تعلقات کا سنگ بنیاد ہے،پاکستان کا زرعی شعبہ جی ڈی پی اور روزگار کی فراہمی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، چینی شراکت دار زراعت کے شعبہ میں مشترکہ منصوبوں کی استعداد سے استفادہ کریں۔ شینڈونگ کے دورہ کے موقع پر حکومت کی دعوت پر انہوں نے شوگوانگ کاؤنٹی کا ایک روزہ دورہ بھی کیا، شوگوانگ چین کا “سبزیوں کا دارالحکومت”ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔…