Author: پاکستان ایکسپریس

مغربی ہواؤں کے زیر اثر بلوچستان کے علاقےچاغی میں بارش سے کئی کچے مکانات گر گئے۔ کوہلو اور خاران شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی کل سے 29 اپریل کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Read More

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی ۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ، غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقائق سے بالکل ہٹ کر ہیں ۔ ان رپورٹس کو مرتب کرنے کے طریقہ کار میں بھی خامیاں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں نظر انداز کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایسی رپورٹس کو حتمی شکل دینے میں معروضیت، غیر جانب داری اور ذمہ…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور حال ہی میں آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈی چوک کا دھرنا 2 ججوں نے ریورس کرایا۔ نجی چینل کے ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اُن دو ججوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں، آپ کی باتیں مان لی جائیں گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چار لوگوں کو یہ بات بتائی تھی اگر عدالت نے انہیں بلایا…

Read More

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ، نہ وہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہیں مزید قید میں رکھنا اب کسی کے بس میں نہیں۔ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو مسلط کر دیا گیا لیکن ذاتی مفاد میں پڑنےوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت ہمیں بانی پی ٹی آئی سے…

Read More

الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کےبعد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی…

Read More

کراچی (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):اینگرو کارپوریشن کی آمدنی میں 45فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اینگرو کارپوریشن نے 31مارچ2024 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کااعلان کردیا ہے۔ موثر آپریشنز سے اینگروکارپوریشن کی آمدنی گزشتہ سال کے72.1ارب روپے کے مقابلے میں 45فیصد اضافے کے ساتھ104.3ارب روپے ہوگئی ہے۔ 2023کی پہلی سہ ماہی کے 8.8ارب روپے کے مقابلے میں2024کی پہلی سہ ماہی میں اینگرو کاروپوریشن کا بعد از ٹیکس منافع 10.4ارب روپے رہا۔ پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.66روپے فی حصص رہی ۔اینگرو کارپوریشن نے حصص یافتگان کیلئے11روپے فی…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز)گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 239 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس سے مدت کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ فائن فوڈ آسٹریلیا ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 17مئی ہے ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں2سے 5ستمبر تک جاری رہے گی جس میں چائے ، دلیہ ، کافی ، چاول ، گلابی نمک ، مشروبات ، ڈیری مصنوعات ، گوشت ، سی فوڈ، فروزن فوڈ، پھل ، سبزیاں ، سنیکس اور زراعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ سوتی دھاگہ کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 163 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 158 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا،اسی طرح مارچ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 44 ملین ڈالر…

Read More

اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان اٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 54089 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 85 ہزار 776 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں گاڑیوں کے 7 ہزار 672 یونٹس کی فروخت…

Read More