Author: پاکستان ایکسپریس

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔ خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد قسط جاری کرنے کی سفارش کر چکا تھا۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدےکے تحت…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، پارٹی کے کسی نمائندے کے پاس ڈائیلاگ کا اختیار نہیں۔ اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں گوہر خان کا کہنا تھاکہ جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود کو بدلنا ہوگا، جرم کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے، ہم اپنے حقوق کیلئے نکلے اور ان کے خلاف بولے تو مقدمات درج کرلیے جاتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف جتنی بھی کارروائیاں کیں وہ سب عدالتوں سے ختم ہونگی۔ ان کا کہناتھاکہ آئین کے اندر ڈپٹی…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور…

Read More

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اُس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔‘آرمی چیف نے کہا کہ ’پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔‘آرمی چیف نے کہا کہ ’آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں حکومت پر تنقید کرتے شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتےہیں، فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے…

Read More

بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز تبدیل کرنے کے کام کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ میں آنے سے قبل انہوں نے اپنے کیرئیرکا آغاز اپنی والدہ کے پری اسکول سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ بننے سے قبل میری پہلی جاب میری والدہ کے پری اسکول میں تھی جہاں میں صبح 7 بجے پہنچ کر بچوں کا خیال رکھتی تھی، اس دوران میں نے بچوں…

Read More

فسلطینی سول ڈیفنس نے  غزہ کے نصر میڈیکل کمیپ سے ملنے والی لاشوں میں سے 20 شہدا کو  اسرائیلی فوج کی جانب سے زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔  عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ فسلطینی سول ڈیفنس کے مطابق خان غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کمپلیکس میں 3 الگ الگ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، قبروں سے ملنے والی فلسطینیوں کی لاشوں میں سےکم از کم 10 لوگوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ فسلطینی سول ڈیفنس کے رکن محمد مغیر کے مطابق ان میں سے بہت سے لوگوں کے جسم کے ساتھ اب تک میڈیکل…

Read More

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پر مظالم دیکھ کر شدید غصہ اور مایوسی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ میں نصر اور الشفا اسپتال میں اجتماعی قبروں کی دریافت فلسطینیوں پر ظلم کا ایک اور باب ہے، نہیں معلوم فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا…

Read More

لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ اور آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جو اسرائیلی وزیراعظم کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مارچ بھی کیا گیا جس دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جب کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ادھر یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، کشیدگی کے پیش نظر پولیس بلانا پڑ گئی اور تین مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جب کہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف…

Read More

غزہ کے فلسطینیوں  پر  اسرائیلی مظالم کے خلاف  احتجاج کا دائرہ  امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیل گیا۔ امریکا کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی، کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی اور ٹیکساس یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات میں مظاہرے کیے گئے۔ یو ایس سی میں پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی فلسطین کےحق میں مظاہرے پریونیورسٹی کی ایکشن لینے کی دھمکی دے دی۔ لاس اینجیلس کی یونیورسٹی آف صدرن کیلی فورنیا میں فلسطین کے حق میں…

Read More