Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):ماڑی گیس کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کو 51.62 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ماڑی گیس کو 40.29 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں واقع ویل کی اوجی ڈی سی ایل واحد آپریٹر ہے۔ نور ویسٹ بلاک نمبر 1 کے ڈھانچے کو 2975 میٹر کی گہرائی تک او جی ڈی سی ایل کی اندرون ملک مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا گیا۔ لوئر گورو فارمیشن (‘A’ سینڈ) سے 150 پاؤنڈ فی مربع انچ…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کمانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدت اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اسلام آباد ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کاروبار میں آسانی اور ہموار سفر کے لئے تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کاروبار کو فروغ دے کر روزگار کے…
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے اور آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے پاکستان کے کانووکیشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک چیلنجوں سے نمٹنے کے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے پختہ عزم کے نتیجے میں معیشت میں…
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے لہٰذا حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لیناچاہیے ۔ ترجمان پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اضافی چینی کی برآمدکےحوالے سے مؤثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں جس سے ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنےکےمواقع کم ہورہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شوگر انڈسٹری…
سابق وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نےکہا ہےکہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپےکا مقروض ہے۔ لاہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کو آئندہ تین سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنےکے لیے قرض لیا جاتا ہے، آمدنی کو بڑھانےکے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکہا کہ سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے،2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا گیا،…
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لارجر گروپ ہے تو حکومت اسے دے دیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کا حق دینے کی حمایت کرتا ہوں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کی آئینی حق ہے، اسد قیصر کا مطالبہ درست ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی حمایت پر پی ٹی آئی ارکان نے ڈیسک بجائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہاں تک محدود نہیں کہ…
پشاور: بشام میں چینی انجینئرزپرحملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ان کے نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ واضح رہےکہ 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا شکار مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے حوالے سے بات پر عالمی اقتصادی فورم کا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2022 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتاہے جن کا موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے…
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کےلیے برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مستقبل میں مزید کمی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔