Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
پاکستان کے عثمان چند پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ عثمان چند نے دوحا میں اسکیٹ شوٹنگ کوالیفائرز میں چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ کوالیفائرز کے 2 ٹاپ پلیئرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ عثمان چند ابتدائی 36 شاٹس کے بعد دوسری پوزیشن پر تھے لیکن انہوں نے 37 سے 40 ویں شاٹ میں 2 ٹارگٹ مس کردیے۔ 2 ٹارگٹ مس ہونے کی وجہ سے عثمان دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے، عثمان نے 40 میں سے 34 ٹارگٹ لیے جب کہ چوتھی پوزیشن پر آنے کے بعد عثمان میڈل کیلئے آخری 20 شاٹس سے…
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دوگول کیپرز عبداللہ اور منیب الرحمن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دیگرکھلاڑیوں میں اسامہ بشیر، احتشام، عبداللہ ، سفیان ، سلمان رزاق ، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضیٰ یعقوب، غضنفرعلی، عبد الرحمان، حنان شاہد، راناوحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔ ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہےکہ موجودہ…
پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی اور وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن قومی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے بالترتیب ریڈ بال اور وائٹ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن پی سی بی پوڈ کاسٹ کے 48 ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ پی سی بی پوڈ کاسٹ سےخصوصی گفتگو کے دوران کوچز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔ جیسن گلیسپی کی کیپ ٹاؤن سے گفتگو جیسن گلیسپی نے کیپ ٹاؤن سے پی سی بی…
پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ روچیسٹر پرو ایم چیمپئن شپ کے فائنل میں عشب نے میکسیکو کے جارج لوئس کو شکست دی۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والا فائنل عشب نے 10-12، 4-11، 11-9 اور 9-11 کے اسکور سے جیتا، عشب عرفان 9 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ تھے۔ 19 سالہ عشب عرفان اس سے قبل امریکا میں دو ٹورنامنٹس میں رنر اپ رہے تھے۔
5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی سدرا امین 10 اور گل فیروزہ 14رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ ایسے میں ایک جانب منیبہ علی ڈٹ گئیں لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں ، منیبہ نے 47 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، پاکستان کا اسکور سات وکٹ پر 121 رنز رہا۔ مہمان ٹیم کی ہیلی میتھیوز نے تین وکٹیں…
واشنگٹن (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے غزہ کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت پیدا ہو رہی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق 18 اپریل سے شروع ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر گرفتار کئے جانے والے طلبہ کی تعداد 900 تک پہنچ چکی ہے۔ احتجامی مظاہروں میں شریک طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔امریکی طلبہ کے اس احتجاج کا آغاز نیویارک نیورسٹی سے ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتےیہ امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں…
ریاض (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):وزیر خارجہ سعودی عرب شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال کو ہر حوالے سے تباہی کن کہتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی مسلسل تباہی اس امر کو نمایاں کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر امن اور سلامتی کے لیے موجود میکانزم ناکام ہوگیا ہے ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم کی کانفرنس میں جاری پینل ڈسکشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو بہت امید ہے کہ رفح میں اسرائیل کی جنگی کاروائی سے پہلے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے…
منسک (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لُوکا شینکو نے کہا ہے کہ نیٹو ہمارے ملک کی مغربی سرحدوں پر فوجی طاقت میں اضافہ کرکے ہمیں جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے ۔ ٹی آرٹی کے مطابق یہ بات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لُوکا شینکو نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اپنے سٹریٹجک اسلحے میں مستقل جدّت لا رہا ہے اور اس نے ہمارے ملک کے مغربی سرحدی ہمسائیوں پولینڈ اور بالٹک ممالک میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے اور جواباً ہم نے بھی اپنے اڈوں پر اسی نوعیت کا اسلحہ نصب کر دیا…
لندن (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):برطانیہ دو عالمی جنگوں کے دوران برطانوی اور دولت مشترکہ کی افواج کے لیے خدمات سر انجام دینے والے لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کرے گا۔ اردو نیوز کے مطابق 13.2 میٹر اونچی یادگار سٹافورڈ شائر میں نیشنل میموریل آربورٹم میں قائم کی جائے گی، اینٹوں اور ٹیراکوٹا سے بنائی جانے والی اس یادگار پر فوجیوں کی ذاتی کہانیاں کندہ کی جائیں گی۔پہلی جنگ عظیم کے دوران تقریباً 25 لاکھ مسلمان فوجیوں اور مزدوروں نے اتحادی فوج میں خدمات سر انجام دیں اور دوسری جنگ عظیم میں ان کی تعداد تقریباً 55 لاکھ…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کو جاری کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا ہے۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل بینک آف پاکستان 9.708 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سا ل کی پہلی سہ ماہی میں نیشنل بینک کو 11.24 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ جاری کیلنڈر سال کی پہلی سہ…


