Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور غزہ جنگ بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ میں امریکا اور مصر کی سربراہی میں بات چیت جاری ہے جبکہ اسرائیلی حکام اور حماس کی قیادت بھی مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان ہے تاہم غزہ جنگ…
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔ پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں، آرمی چیف نے کہا توقع کی جاتی ہے آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپ کاطرزعمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ…
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کی جانب سے مئی کے وسط میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، اس دوران 6 سے 8 ارب ڈالر کے آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کے اہم خدوخال طے ہوں گے۔ آئی ایم ایف ٹیم دو ہفتے اسلام آباد میں قیام کرے گی تاکہ آئندہ چار سالہ پروگرام کےلیے کلاں معیشت کے اشاریے اور مالی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس کے بعدحکومت کی جانب سے توقع ہے کہ وہ 6 سے 7 جون کو اپنا آئندہ بجٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرے اور اس میں مالی استحکام…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا ہے کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرے گا تو یہ غیر آئینی ہو گا، میں اس کی مخالفت کروں گا۔ میزبان حامد میر نے ان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس…
لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا۔ کنزریٹو پارٹی اور ہارو کونسل کی لیڈر سوزن ہال بھی صادق خان کے مد مقابل ہیں جو چاہتی ہیں کہ الٹرا لو ایمیژن زونز (ULEZ) کا پھیلاؤ ختم کیا جائے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہال اگر کامیاب ہوئیں تو وہ یقینی بنائیں گی کہ ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) ULEZ احکامات پر عمل نہ کرنیوالے ڈرائیورز کو چارج نہ کرے۔ سوزن ہال پولیس اہلکاروں کی تعداد میں پندرہ سو کا اضافہ کریں گی اور بارو پولیسنگ دوبارہ سے شروع…
کینیڈا میں خالصہ تحریک کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار ہے، خالصہ ڈے کے حوالے سے سکھوں کی تقریبات کے بعد مودی سرکار کے سکھوں کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات پر عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ خالصہ ڈے کے حوالے سے سکھوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف نعرے بازی کی اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ان تقریبات سے بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کیخلاف سکھوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مودی سرکار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس اقدام پر تلملا اٹھی اور…
صدر پاکستان آصف زرداری نے سندھ میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی پر متعلقہ افسران کی تبدیلی اور کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدیات کے علاوہ کچےکےڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن امان کی بحالی کے لیے صدر مملکت کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس سندھ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آصف زرادری نے امن و امان میں ناکامی پر پولیس افسروں کی تبدیلی کا حکم دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ…
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہم سب کے لیے سرمایہ حیات ہیں۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مزدوروں کی تحریک شکاگو سے چلی اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج اپنی دل کی گہرائیوں سے آپ کو اپنے گھر مدعو کیا، آپ کسی سرکاری گھر میں نہیں بلکہ میاں محمد شریف کے گھر میں آپ موجود ہیں اور مجھے اس میں دلی خوشی ہورہی ہے کہ مجھے آپ کی مہمان نوازی کا موقع ملا۔ شہباز…
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لوگوں کے دماغ میں اسرائیل سے متعلق غلط سوالات ڈالے جاتے ہیں، کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے۔ لاہور میں منعقدہ قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا ذکر تاریخ میں ہزاروں برس تک مل سکتا ہے مگر اسرائیل کانہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے لوگوں کے دماغ میں اسرائیل سے متعلق غلط سوالات ڈالے جاتے ہیں، اسرائیل…
پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا قلیل مدتی قرض پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد نئے بڑے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کےدرمیان شیڈول طے پاگیا۔ ’ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 15 مئی کو نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز اور دورانیہ 3 سال یا اس سے…