Author: پاکستان ایکسپریس

اسلام آباد: سعودی ولی عہد کا وہ دورہ جس کا یہاں بہت چرچا تھا اب ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر ہوگیا ہے۔ اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور…

Read More

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکن بنانے کی قرارداد منظور کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں فلسطین کے اقوام متحدہ کے مکمل رکن بنے کی اہلیت کو تسلیم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مکمل رکن بننے کی قرارداد کی حمایت کرے۔ جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 25 ممالک نے ووٹنگ میں…

Read More

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی تقریب حلف برداری میں شریک نا ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنرکی حلف برداری تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا، اس سے قبل بھی فارم 47 پر آنے والوں کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔ دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ اور وزیراعلیٰ کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی مگر شاید…

Read More

امریکی نیوز  ویب سائٹ  نے دعویٰ کیا ہےکہ  امریکا نے اسرائیل کو  بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہےکہ امریکا نے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ پچھلے ہفتے اسرائیل جانےسے روکی۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے امریکی امداد کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد امریکا نے پہلی مرتبہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی ہے۔ خیال رہے…

Read More

گیمبیا: پاکستان نے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا اوآئی سی کا سربراہی اجلاس ایک نازک وقت پر منعقد ہو رہا ہے، دنیا بالخصوص امت مسلمہ کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، او آئی سی کو متحد اور مربوط جواب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاغزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیل…

Read More

اسلام آباد: سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر  سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح  کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی وفد میں 30سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں، وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے سعودی وفدکا استقبال کیا۔ سعودی وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل  ہیں۔  تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس بھی آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت اور کان کنی پر بھی معاہدے متوقع …

Read More

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننےکا فیصلہ نہیں کیا۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ کابینہ کا حصہ بننےکا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم پرکیا جاتا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کی بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات…

Read More

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ زبردستی بٹھائی گئی حکومت کس سےکہہ سکتی ہےکہ بات کریں، ڈائیلاگ کے لیے حکومت کو فارم 45 پر آنا پڑے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج، عدلیہ، مقننہ، سیاستدان اور بیوروکریسی سب کے لیے آئین میں سب کچھ موجود ہے، بنیادی دستاویز آئین کا احترام کرناشروع کریں تو ملک کے لیے بہت بہتر ہوجائےگا، جو لوگ رجیم چینج میں شریک تھے وہ قوم سے معافی مانگیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بہت زیادتی کر…

Read More

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند  نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ…

Read More

وزیر  دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے پی ٹی آئی کی طرف سے فوج میں بغاوت کرانےکی کوشش کی گئی، اب یہ کہتے ہیں کہ مذاکرات کریں گے لیکن اب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل تاریخی واقعہ ہوا اور پہلی بار ایک سیاسی جماعت نے عدم اعتماد پر کورکمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، میانوالی ائیر فیلڈ پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک ریڈ لائن کراس کی گئی، حملےکی…

Read More