Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
نیویارک (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے تعلیم فریدہ شہید نے کہا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا میں تعلیمی کیمپسز میں طلبہ کے احتجاج پر حملوں میں حالیہ اضافہ تعلیمی ماحول میں فکری آزادی اور جمہوری اصولوں کی نفی کرتا ہے، پرامن مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن، گرفتاریوں، حراست، پولیس تشدد، نگرانی ، تادیبی اقدامات اور پرامن اجتماع و اظہار رائے کی آزادی کے اپنے حق کا استعمال کرنے والے تعلیمی برادری کے ارکان کے خلاف پابندیاں باعث تشویش ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے تعلیم و پاکستانی ماہر عمرانیات فریدہ شہید نے…
نیویارک (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (جنہیں دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے )نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابق ریپبلکن حریف نکی ہیلی ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جن پر وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق ریپبلکن امیدوار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا کہ نِکی ہیلی ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے بارے میں میں نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہا ہوں ۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ بدقسمتی سے اس صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے مگر احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نےکہا ہےکہ ان کی وزیراعظم پاکستان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔ شاہ غلام قادر کے مطابق وزیراعظم…
اسلام آباد: 9 مئی کے حوالے سے نگران حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک منظم اور خطرناک حکمت عملی تھی جس کا مقصد نہ صرف پاکستانی فوج پر عمران خان کے سیاسی مطالبات کیلیے دبائو ڈالنا تھا بلکہ یہ ایک کھلی کوشش تھی کہ فوج کے اندر پی ٹی آئی کے حق میں بغاوت کرائی جائے۔ رپورٹ کے مطابق’ریاستی اداروں کے خلاف پہلے کے تشدد کا مضبوط جواب نہ ملنے پر پارٹی زیادہ بیباک ہوگئی تھی، فوجی تنصیبات پر سامنے سے حملے کرنے کا مقصد فوج کے مورال کو کمزور کرنا اور سیاسی ڈیل کےلیے دباؤ…
لاہور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں وہ خود ٹیکس نیٹ میں آئیں انہیں سہولیات دیں گے لیکن ٹیکس نیٹ شمولیت مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں بہترین کام ہوا ہے اور نگران حکومت کےدورکوبھی کریڈٹ جاتا ہے، شہباز شریف حکومت اور نگران حکومت نے 9 ماہ کےمعاہدے کواچھی طرح نبھایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام چاہتے ہیں تو نجکاری کی طرف جاناہوگا اور نجی شعبےکو آگے…
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنےکی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس عائدکرنے کی تجویز ہے اور کمرشل امپورٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ کمرشل درآمدکنندگان کی خریداریوں پر ودہولڈنگ پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں کمرشل درآمدکنندگان کی آمدن پر انکم ٹیکس ود ہولڈنگ لگانےکی تجویز ہے اور پرانی درآمدی گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس…
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعتراف کیا ہےکہ اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ 400 اور سالانہ 80 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں، اسٹریٹ کرائم ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے اور کرمنلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے…
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والا احتجاج پرتشدد رخ اختیار کر گیا ہے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان دو دن تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس وقت کئی شہروں سے احتجاجی مارچ دار الحکومت مظفرآباد کی جانب رواں ہے اور مظفرآباد سمیت کشمیر کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر 11 مئی کو احتجاج کیا جانا تھا جس سے پہلے ہی پاکستان…
ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہو گیا، 10 مئی سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی تھیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ٹیلی…
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات پر وزیراعلیٰ علی امین کو چیلنج کردیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےگورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔ ایک اور موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا۔ گورنر…