Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
سنگھم اگین ایک بار پھر دیوالی پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، جو کہ یکم نومبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم نے بھارت میں 60 فیصد اسکرینز پر قبضہ کرلیا ہے، اور ایڈوانس بکنگ بھی تیزی سے جاری ہے۔ شائقین کے لیے IMAX میں بھی اس فلم سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر، سنگھم اگین نے ایک منفرد سنگ میل عبور کیا ہے، جو 1,900 سے زیادہ اسکرینز پر دکھائی جائے گی، جس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اور فیجی میں 197 اسکرینز پر ریکارڈ توڑ ریلیز ہوگی۔ امریکہ میں…
کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے آن لائن بلنگ پورٹل متعارف کرادیا۔ جمعرات کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں منعقدہ تقریب میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید نقی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سربراہ گلزار فروز ودیگر کے ہمراہ بلنگ پورٹل کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ایم ڈی امتیاز شاہ نے کہا کہ آن لائن بلنگ پورٹل کے ذریعے صنعتکار اپنے بلوں کی معلومات اور ادائیگیاں بروقت کرسکیں گے۔ آن لائن بلنگ پورٹل سے صنعتوں کو بہت سہولت ملیں گی اور اسی پورٹل کے ذریعے صنعتی…
کراچی: پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئین شپ 2024 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوحا، قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں پاکستان کے احسن رمضان نے سوئیڈن کے شیوان محمد علی کو 0-4 سے شکست دے دی۔ پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھی ایک آسان مقابلے میں ترکی کے کیوئسٹ ملیح ایگمین کو کوئی فریم ہارے بغیر 0-4 سے مات دے دی جبکہ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک فریم کی قربانی دیکر فن لینڈ کے جیسن سورمینون کو 1-4 سے ٹھکانے لگایا۔ کوارٹر فائنل کے…
اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 34 روپے 9 پیسے مہنگا ہونے سے 2 ہزار 999روہے 47 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اکتوبر کیلیے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
لبنان سے شمال اسرائیل پر ہونے والے راکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج حزب اللہ کی جانب سے سرحد کے قریب واقع بستی المطلہ پر راکٹ داغے گئے۔ حزب اللہ کے راکٹ حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک اسرائیلی شہری اور 4 غیر ملکی شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ المطلہ کونسل کے سربراہ نے اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ ایک سال سے راکٹ حملے کی زد میں ہے لیکن شاید اسرائیلی ریاست کو اب…
ریاض: بھارتی سپر اسٹار اجے دیوگن کی سنگھم سمیت 3 بھارتی فلموں کی سعودی عرب میں نمائش روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے 3 بھارتی فلموں کی نمائش کو روک دیا ہے جن میں اجے دیوگن کی سنگھم اگین بھی شامل ہے۔ خبر کے مطابق جن دیگر 2 بھارتی فلموں کی نمائش کو روکا گیا ان میں کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور فلم اماران شامل ہیں۔ فلموں کی نمائش روکنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مذہبی، جنسی یا حساس مواد ہونے کی بنا پر فلموں کو…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی میں جاب کی آفر سے انکار کی وجہ سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے میلبرن میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو کے پاکستان میں بہت فینز ہیں، فینز کو شدت سے بھارتی کھلاڑیوں کا انتظار ہے، میں سمجھتا…
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تقریب ہوئی جہاں واحد بولی دہندہ کی پیش کش پر انتظامیہ سرپکڑ کر رہ گئی۔ اسلام آباد میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی جہاں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔ بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو…
امریکی 62 نمائندگان کے خط کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی داخلی صورتحال میں مداخلت پر وزیراعظم کو خط لکھا۔ خط میں ایک مخصوص پارٹی کے بے بنیاد سیاسی بیانیے پر امریکی حکومت سے تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ خط لکھنے والوں میں طارق فضل چودھری،نوید قمر،مصطفیٰ کمال،آسیہ نازتنولی،خالد مگسی اوردیگرشامل ہیں۔ خط میں ایک سیاسی جماعت کےسیاسی عمل اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پربھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ بحیثیت پارلیمنٹیرین فرض سمجھتےہیں…
کالا شاہ کاکو: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی۔ رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کسانوں کو زرعی مشین سپر سیڈر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے کسانوں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپرسیڈر فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، کیونکہ اس سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں…