Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف ایک حقیقت ہیں، ان کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماحول کو سازگار بنانے کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پربھی اتفاق ہوسکتا ہے، ڈائیلاگ غیر مشروط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو…
حکومت آزادکشمیر نے پرُتشدد مظاہروں کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات منظور کر لیے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی وفد اور چیف سیکریٹری آزادکشمیر کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت آزادکشمیر نے کمیٹی کےتمام مطالبات منظور کر لیے۔ حکومت نے آٹے پر سبسڈی بحالی اور بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ مان لیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے وزرا کو حاصل مراعات بھی واپس لینےکا مطالبہ کیا تھا۔ عوامی ایکشن کمیٹی وفد سے مذاکرات کمشنر راولاکوٹ کی رہائش گاہ پر ہوئے جس میں کمیٹی کی طرف سے شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری اور دیگر شریک…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کےلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں ،قوی امید ہے کہ حکومت عالمی نمائش کی کامیابی اور اس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں کو ہاسپیٹلٹی پیکج میں معاونت کرے گی ، حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات کو مسابقتی بنانے بارے فوری اقدامات کی ہدایت خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے…
لاہور (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدپر100.27 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 232.79 ملین کے مقابلہ میں 132.16فیصد کم ہے۔ مارچ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر3.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو فروری میں 8.02 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 36.31 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 304.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے…
لاہور (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) پاکستان فرنیچر کونسل نے 20جامع بجٹ تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کر دی ہیں، بجٹ تجاویز فرنیچر کی صنعت کو متحرک کرنے اور ترقی پر مبنی اقدامات کے ذریعے اس سیکٹر کے فروغ کی حکمت عملی کو مد نظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ بجٹ تجاویز فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ہمارے عزم کی عکاس ہیں اور ان کا مقصد معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):پاکستان اور ازبکستان کموڈٹی ایکسچینج کے رہنماؤں نے تعاون کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ کے نئے چیلنجز کے حوالے سے مستقبل کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اجناس کے تبادلے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے جس میں ملک کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے بڑے شعبے ، بشمول زراعت ، ٹیکسٹائل، خوراک ،تیل کا شعبہ، اناج، چینی اور توانائی کا شعبہ شامل ہیں۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج، منیجر بزنس ڈویلپمنٹ حبیب ممسا نے تاشقند انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے وفد کی قیادت کی اور ازبکستان کموڈٹی…
اسلام آباد (پاکستان ایکسپریس ورلڈ):وفاقی ٹیکس محتسب ڈا کٹر آصف محمود جاہ ملک بھر کی تاجر برادری کی جائز ٹیکس شکایتوں کے فوری طور پر ازالےکے لیے متحرک اور پر عزم ہیں ۔ اتوار کو آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا کہ معیشت میں بزنس کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ان کے تحفظات کے خاتمے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے منصفانہ اور موثر ٹیکس نظام بہت ضروری ہے۔…
برسلز (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میرسیا جوان نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے لیکن اس کا وہاں فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق میرسیا جوان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی فوری ضرورت کے بارے میں بات کی ،نیٹو کی سطح پر اتفاق رائے سے فیصلے کیے جاتے ہیں ، فی الحال ہمارا یوکرین میں اتحادی افواج کی تعیناتی کا کوئی منصوبہ یا ارادہ نہیں ۔ میرسیا جوان نے نشاندہی کی کہ یوکرین کے پائلٹوں…
رام اللہ (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز) غزہ میں 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے کم از کم 34,971 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔العربیہ کے مطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے ہفتے کو بتایا کہ ا س جنگ میں غزہ میں کم از کم 34,971 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 28 اموات شامل ہیں، جنگ شروع ہونے کے بعد سے 78،641 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔
ریاض (پاکستان ایکسپریس ورلڈ نیوز):سعودی عرب نے شہریوں اور رہائشیوں کو جعلی حج اشتہارات سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔ العربیہ کے مطابق مملکت میں عوامی سکیورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر دوسروں کی جانب سے حج کرنے، ضیوف الرحمان کے لیے قربانیاں محفوظ و تقسیم کرنے، حج سے متعلق کڑے فروخت کرنے، نقل و حمل کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور دیگر گمراہ کن اشتہارات سے خبردار رہیں اور ایسے اشتہارات کا جواب نہ دیں۔ سعودی حکام نے واضح کیا کہ قربانیوں کا سعودی پراجیکٹ ایک سرکاری اتھارٹی کے ذریعے رو بہ…