Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: پاکستان ایکسپریس
لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی سے متعلق کیس میں نکاح خواں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کم عمر لڑکی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران دارالامان سے لائی گئی کم عمر لڑکی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بچی کی عمر 15 سال ہے جس کی زبردستی شادی کرائی گئی، بچی کے اغوا کا مقدمہ شاہدرہ میں درج ہے۔ دوران سماعت جسٹس انوار الحق پنوں نے بچی سے استفسار کیا بیٹا آپ نے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا جن قابو میں آ رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈ توڑ رہی ہے لیکن تحریک انتشار کو یہ ہضم نہیں ہورہی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر پرچہ کیوں نہیں ہوتا؟ وہ تینوں 9 مئی کو وہاں موجود تھیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو پولیس والے شہید ہوئے ان کے…
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام ریاستی اداروں کی نجکاری ہوگی چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو تمام ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا…
استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ یونان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک حکومتی نمائندے نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب اردوان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ…
ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نجم الحسین کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ تسکین احمد نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں شکیب الحسن، لٹن داس، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، جاکرعلی، تنویراسلام ، شک مہدی حسن، ارشاد حسین، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور تنظیم حسن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔
گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نے توپوں کا رخ علی امین گنڈا پور سے مولانا فضل الرحمان کی طرف موڑ دیا۔ لیہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا اور وہ چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اخلاقی جرات کامظاہرہ کرے اور مولانا فضل الرحمان کو مینڈیٹ واپس کرے۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 9 سال سے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ پی ٹی آئی حکومت جواب…
بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلے میں پیر کو 9 ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر سمیت 96 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جہاں مجموعی ٹرن آؤٹ 62.9 فیصد رہا۔ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے جہاں سری نگر کی نشست پر ووٹنگ ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامے کی آڑ میں بھارتی فورسز نے بھاری نفری تعینات کی جبکہ لوگوں کی نگرانی کیلئے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ…
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ جو بھی آئین کو معطل یا ختم کرے وہ سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت صحیح جمہوریت کا فقدان ہے، اظہار رائے کی آزادی بہت کم ہے، سوشل میڈیا ایپ ایکس کو بند کیا گیا، میڈیا پر دباؤ ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ 9 مئی کے حوالے سے آزاد جوڈيشل کمیشن ہونا چاہیے جسے تمام سی سی ٹی وی ویڈیوز تک رسائی ہو، سچ سامنے آنا…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ آئین توڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل ایوب خان نے ایک جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔ فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے اور اپوزیشن…
اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کریگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے ناتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی حکام سے مذاکرات کریگا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد اگلے قرض پروگرام کیلئے بات چیت کرے گا، اس مذاکرات کا مقصد پاکستان میں بہتر اور مضبوط گورننس کی بنیاد رکھنا ہے۔ نمائندہ آئی…